بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے، پی پی پی مشترکہ بیان 103

بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے، پی پی پی مشترکہ بیان

بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے، پی پی پی مشترکہ بیان

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے) پی پی پی تحصیل ڈیرہ کے صدر ڈاکٹر ملک مشتاق احمد، ڈویژنل سنئیر نائب صدر سردار ملک اقبال ایسر اور۔پی پی پی کے اہم راہنما ملک عابداعوان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کہ آج عظیم قوم کے عظیم راہنما ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ ہے، پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم اپنی شہادت کے 41 سال بعد عوام کے دلوں میں زندہ ہے، دنیا میں پاکستان کو باوقار بنانے والے عظیم راہنما ذوالفقار بھٹو نے پوری زندگی غریب عوام کے لیے وقف کی اور عوام کو خوشحال بنانے کے لیے کام کیا عوام نے انہی خدمات پر انہیں عوام راہنما قراردیا، انکا کہنا تھا

کہ ذوالفقارعلی بھٹو عالم اسلام کے عظیم لیڈر تھے، بھٹو صاحب نے ملک کے پسے ہوئے طبقے کو زبان دی اور انکو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا حوصلہ دیا، آج کے دن اس عظیم شخصیت کی سالگرہ کا دن ہے جس نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور اسلامی ممالک کو یکجا کرنے کا مشن اپنایا، انکا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن اس لیڈر کے نام جس نے قوم کو متفقہ آئین دیا، غریب عوام کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں اور مزدور کو عزت دلوائی، ذوالفقارعلی بھٹو اسلامی دنیا کے عظیم لیڈر تھے، انکو مٹانے والے مٹ گیے لیکن قوم کا محسن آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں