کیپٹن عاصم ملک کو سالگرہ مبارک، وہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقیقی نمائندے ہیں، ہم انکی لمبی عمر کے لیے دعاگو ہیں،اوورسیزپاکستانیوں کا اظہارخیال
دبئی(خصوصی رپورٹ) کیپٹن عاصم ملک کو ان کے جنم دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں تمام اوورسیز پاکستانی کیپٹن عاصم ملک پر بجا طور پر فخر محسوس کرتے ہیں دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی کیپٹن عاصم ملک کو لمبی زندگی عطا کرے، اوورسیز پاکستانی،تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی و سماجی شخصیت، بے باک شخصیت کے مالک اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک کا آج یوم پیدائش ہے، ان کے یوم پیدائش کے موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور کہا ہے کہ کیپٹن عاصم ملک اوورسیز پاکستانیوں کے حقیقی نمائندے اور ترجمان ہیں
انہوں نے ہر آڑے اور برے وقت میں اوورسیز پاکستانیوں کا بھرپور ساتھ دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن عاصم ملک نے بلا امتیاز اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت کی ہے اور ان کی پریشانیوں اور مسائل کے حل کے لیے تگ ودو کی ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کیپٹن عاصم ملک کی ان خدمات کو نہ صرف سراہاتے ہیں بلکہ ان پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کی نمائندگی ایک حقیقی اور ہمدرد راہنما کیپٹن عاصم ملک کر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ ہم کیپٹن عاصم ملک کو ان کے جنم دن پر مبارکباد دیتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ کیپٹن عاصم ملک کو لمبی عمر عطا ہو اور بھرپور کامیابیاں نصیب ہوں تاکہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کی زیادہ دلجمعی سے خدمت کر سکیں