ڈیرہ۔ سپینکئی راغزئی میں ہیڈکوارٹر کی تعمیر پر جلد کام شروع ہوگا، آئی جی ایف سی(ساوتھ) میجرجنرل عمربشیر 75

ڈیرہ۔ سپینکئی راغزئی میں ہیڈکوارٹر کی تعمیر پر جلد کام شروع ہوگا، آئی جی ایف سی(ساوتھ) میجرجنرل عمربشیر

ڈیرہ۔ سپینکئی راغزئی میں ہیڈکوارٹر کی تعمیر پر جلد کام شروع ہوگا، آئی جی ایف سی(ساوتھ) میجرجنرل عمربشیر

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے) آئی جی ایف سی (ساؤتھ) میجر جنرل عمر بشیر نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سپینکئی راغزائی میں ہیڈکوارٹر کی تعمیر پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا اور اسکے ساتھ ساتھ محسود قوم کے متا ثرہ علاقوں میں ترقیاتی کام اور مسمار گھروں کے سروے پر تیزی سے کام جاری ہے اور موبائل نیٹ ورک کی بحالی پر کام ہورہا ہے،آنے والے چھ مہینوں میں محسود علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کے پینتیس ٹاور لگائیں جائیں گے۔

جنوبی وزیرستان ایف سی ہیڈکواٹر وانا میں آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل عمر بشیر کے ساتھ (ر)کرنل یعقوب محسود کی قیادت میں محسود قوم کے قبائلی عمائدین ،ریٹائرڈ بیوروکریٹس کے ساتھ گزشتہ جاری جرگوں کے تسلسل میں قوم کو درپیش مسائل اور انکے حل کیلئے تفصیلی ملاقات ہوئی،ملاقات کے دوران آئی جی ایف سی (ساؤتھ)میجر جنرل عمر بشیر نے کہا ہے کہ یہ بات میرے لیے خوش آئند ہے کہ محسود قو م جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر کی تعمیر کیلئے سپینکئی راغزائی پر متفق ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کیلئے جگہ کے تعین سے حکومت کیلئے مزید آسانی پیدا ہوگئی ہے،

انشا اللہ حکومت بہت جلد سپینکئی راغزائی میں ضلعی ہیڈکوارٹر کی قیام کے بارے میں فیصلہ کرے گی اور اس فیصلے کے بعد ہی اسکی تعمیر پر جلد از جلد کام شروع کر دیا جائیگا۔آئی جی ایف سی نے وفد سے کہا کہ حکومت محسود قوم کو درپیش مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے۔علاقے کی دوبارہ آباد کاری کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہاہے مسمار گھروں کے سروے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بارہ ٹیمیں مختلف علاقوں میں کام کر رہی ہیں اور جن مسمار گھروں کے سروے ہوئے ہیں ان کیلئے چیک آ چکے ہیںجو جلد ہی متعلقہ افراد کو دیئے جائیں گے

۔محسود قوم کے وفد کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محسود علاقے میں موبائل نیٹ ورک کی بحالی کیلئے ٹیمیں آئی ہیں اور آئندہ چھ مہینوں میں 35 ٹاور لگائے جائیں گے امید ہے کہ یہ محسودایریا کے زیادہ ترعلاقوں کو سروس فراہم کرینگے ۔ آئی جی ایف سی (ساؤتھ)میجر جنرل عمر بشیر نے مزید بتایا کہ جو علاقے زیادہ پسماندہ ہیں انکی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ علاقے کی آباد کاری کیلئے مین شاہراہوں، لنک روڈز،چھو ٹے ڈیموں کی تعمیر اور زراعت پر بھی خصوصی توجہ دی جائیگی۔ محسود قوم کے وفد نے آئی جی ایف سی (ساؤتھ)میجر جنرل عمر بشیر کا قوم کے مسائل کے حل پر گہری توجہ دینے پر انکا شکریہ ادا کیا اور علاقے میں امن کی بحالی کے سلسلے میں حکومت کیساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں