’بے حس پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں، میتیں سپرد خاک کردیں‘
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مچھ واقعے پر کہا ہے کہ دکھی ماؤں، بہنوں کے لیے اپنے پیاروں کا قتل معمولی سانحہ نہیں، پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے والد نواز شریف بھی واقعے پر بہت دکھی ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں، وہ آپ کو یا عوام کوجوابدہ نہیں، اپنے پیاروں کی میتیں ﷲ کے حوالے کرکے سپرد خاک کردیں‘۔
میری اپیل ہے کہ اپنے پیاروں کی میتیں ﷲ کے حوالے کرکے سپرد خاک کردیں
ﷲ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور آپ کو صبر دے۔ آمین۔ دعاگو، آپ کی بیٹی، بہن۔ مریم نواز۔ https://t.co/uV204M1RuO— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 6, 2021
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان میں مچھ سانحے کے متاثرین کو اپنے کوئٹہ آنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور لواحقین سے اپیل کی ہےکہ وہ اپنے پیاروں کی تدفین کردیں وہ جلد کوئٹہ آئیں گے۔
مچھ سانحہ: لواحقین پیاروں کی تدفین کردیں، جلد کوئٹہ آؤں گا، وزیراعظم
تاہم وزیراعظم کی کوئٹہ آنے کی یقین دہانی اور سانحہ مچھ کے شہدا کی تدفین کی اپیل کے بعد بھی کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا میتوں کےساتھ دھرنا جاری ہے۔
وزیراعظم سے پہلے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بھی امام بارگاہ ولی عصر اور دھرنے میں جا کر شرکا سے شہدا کی جلد تدفین کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس سے پہلے وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزرا علی زیدی، معاون خصوصی ذلفی بخاری کے بھی مذاکرات ناکام ہوئے تھے