ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی پیشہ ورانہ فرائض دیانتداری کے ساتھ سرانجام دے کوئی شکایت نہیں ملنی چاہیے، ڈپٹی کمشنر خانیوال
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لئے محکمہ صحت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی پیشہ ورانہ فرائض دیانتداری کے ساتھ سرانجام دے مریضوں کے علاج معالجہ میں غفلت کی کوئی شکایت نہیں ملنی چاہیے- سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی کام جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں اور ہیلتھ کونسلز کے فنڈز کو تمام ضروری تقاضے پورے کر کے بروقت استعمال میں لایا جائے
۔انہوں نے یہ بات محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک ،اے سی میاں چنوں ذیشان ندیم ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمان سمیت محکمہ صحت کے افسران ،ڈی ڈی ایچ اوز اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال ،تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ،رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا
۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز پروگرام میں محکمہ صحت کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی خالی آسامیاں پر کی جائیں گی ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کے حوالہ سے کسی قسم کی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے تحت مفت ادویات کی فراہمی بھی جاری رکھی جائے اجلاس میں ضلع میں کورونا اور ڈینگی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔