Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بچوں کو پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلانے کے لئے پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز 11 جنوری 2021 سے ہوگا جس کے لئے محکمہ صحت کی تیاریاں جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی) پولیو فری خانیوال کے عزم کے ساتھ پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلانے کے لئے پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز 11 جنوری 2021 سے ہوگا جس کے لئے محکمہ صحت کی تیاریاں جاری ہیں اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی نے محکمہ صحت اور لائنز ڈیپارٹمنٹس کے افسران سے میٹنگ کر کے ضروری ہدایات دیں ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک ،اسسٹنٹ کمشنرزکبیروالا، میاں چنوں خرم حمید، ذیشان ندیم ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز اور نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد ارشد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے انسدادِ پولیو مہم کے آغاز سے قبل بھرپور آگاہی مہم شروع کرنے ،سوشل ،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ضلع کے اہم راستوں پر آگاہی پینافلیکسز لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آگاہی مہم میں سول سوسائٹی ،روٹری کلب اور تمام مکاتب فکر کے علماء کو بھی شامل کیا جائے علماء اپنے خطبات میں لوگوں کو ویکسین کی افادیت بارے آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے پولیو ورکرز کی ٹریننگ جلدازجلد مکمل کی جائے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں پولیو مہم کے دوران 5 لاکھ 52 ہزار سے زائد پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کےحفاظتی قطرے پلائے جائیں گے

Exit mobile version