اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں تحصیل پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا 109

اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں تحصیل پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا

اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں تحصیل پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں تحصیل پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا. جس میں تمام لائنز ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام شریک ہوئے. اجلاس کی صدارت چئیرمین ٹی پیک کمیٹی اور اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کی. اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زوہیب صادق سے پولیو کے حوالے سے اقدامات کے بارے دریافت کیا. ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زوہیب صادق نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیو فیلڈ سٹاف اور فیلڈ ورکرز کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے. کل 147 موبائل ٹیمیں

، 13 فکسڈ اور 3 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں. اس بار پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف تقریباً 62000 ہزار مقرر کیا گیا ہے.انسدادِ پولیو کی سپیشل قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور معززین علاقہ سے رابطے مکمل کر لیے گے ہیں. تحصیل جہانیاں کے پولیو کے فوکل پرسن شاہدالرحمن گل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس بار پولیو کی مانیٹرنگ کو پہلے سے مؤثر بنایا گیا ہے. ہر گلی اور محلے کی سطح پر بچوں کو چیک کیا جائے گا تاکہ کسی بھی وجہ سے بچے پولیو کے قطرے سے محروم نہ رہ سکے. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنائیں یہ ایک قومی کاز ہے. پولیو کی ہار میں ہی پاکستان کی جیت ہے.

کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں. مساجد میں منادی کا اہتمام کریں. سول سوسائٹی، علماء کرام اور معززین سے مسلسل رابطے میں رہیں. اس بار میں خود اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں گھروں میں جا کر تصدیق کروں گا اگر کہیں غفلت سے کوئی بچہ پولیو کے قطرے سے محروم رہا تو سخت ایکشن لیا جائے گا. لہٰذا آپ تمام افسران کو ہدایت کی جاتی ہے اور علماء کرام سے استدعا ہے کہ اس قومی مہم کو کامیاب بنائیں. خصوصی شرکت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آشرجاوید ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اویس منیر، سید علی حسین، شرجیل احمد بھٹہ ، محمد حسین اور قاری جمال الدین نے کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں