Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جی ٹی اے کسی بھی موڑپر گلوبل پارٹنر شپ پراجیکٹ کے اساتذہ کو تنہاء نہیں چھوڑے گا

جی ٹی اے کسی بھی موڑپر گلوبل پارٹنر شپ پراجیکٹ کے اساتذہ کو تنہاء نہیں چھوڑے گا

جی ٹی اے کسی بھی موڑپر گلوبل پارٹنر شپ پراجیکٹ کے اساتذہ کو تنہاء نہیں چھوڑے گا

جی ٹی اے کسی بھی موڑپر گلوبل پارٹنر شپ پراجیکٹ کے اساتذہ کو تنہاء نہیں چھوڑے گا

کوئٹہ ( پ ر) گلوبل پارٹنر شپ ایجوکیشن پراجیکٹ کے اساتذہ کو کبھی بھی تنہاء نہیں چھوڑیں گے ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،اساتذہ کو اس شدید سردی میں احتجاج پر مجبور کرنا قابل افسوس ہے ،حکومت فوری طور پر اساتذہ کو مستقل کرئے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی چیف آرگنائزر حاجی محمد یونس کاکڑ نے گلوبل پارٹنر شپ پراجیکٹ کے اساتذہ کے احتجاجی دھرنہ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر جی ٹی اے کے خان نوشیروان،جمیل الدین ،نواب خان ،مختیار احمد شکرانی،مرتضیٰ محمد شہی ،

جی ٹی اے کوئٹہ کے صدر حاجی نظام الدین کاکڑ ،جی ٹی اے موسیٰ خیل کے صدر عبداللہ جان بھی موجوود تھے ،دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد یونس کاکڑ نے کہا کہ گلوبل پارٹنر شپ کے اساتذہ کااحتجاج بالکل جائز اور حقائق پر مبنی ہے اور حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر اساتذہ کو مستقل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرئے اُنہوں نے کہا کہ جی ٹی اے کسی بھی موڑ پر اساتذہ کو تنہاء نہیں چھوڑے گا اور اساتذہ کے شانہ بشانہ ہرقسم کی جدوجہد کے لیے تیار ہے اُنہوں نے کہا کہ اساتذہ کے استحصال کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی اُنہوں نے کہا

کہ جون 2019 ء میں تمام کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی تھی جس پر تاحا ل عمل درآمد نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے اُنہوں نے مزید کہا کہ اسی پراجیکٹ کے تحت شہروں سے دور سکول تعمیر کئے گئے مگر ان مرد و خواتین کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل نہیں کیا گیااور بہت ہی قلیل تنخواہ پر ڈیوٹی انجام دینے پر مجبور کیا گیا ہے اُنہوں نے کہا کہ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ان اساتذہ کو بارہ ماہ گزرنے کے بعد تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں جس سے ان اساتذہ کا گزر بسر بہت مشکل ہوگیا ہے اور ان کے چولہے بجھ چکے ہیں اور وہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گلوبل پارٹنر شپ کے اساتذہ کو فی الفور مستقل کیا جائے ۔

Exit mobile version