کوئٹہ کا واقع ہندوستان نے کرایا یے اس واقع میں بھارت ملوث ہے بھارت پاکستان میں انتشار پہلانا چاہتا ہے بریسٹر عمیرخان نیازی مرکزی صدر انصاف لائیر فورم
ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)کوئٹہ کا واقع ہندوستان نے کرایا یے اس واقع میں بھارت ملوث ہے بھارت پاکستان میں انتشار پہلانا چاہتا ہے بریسٹر عمیرخان نیازی مرکزی صدر انصاف لائیر فورم ٹھٹھہ کے وکلاء کو جڈیشلی میں لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں یہ بات انصاف لائیر فورم کے مرکزی صدر بریسٹر عمیر خان نیازی نے ٹھٹھہ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے دئے جانے والے ایک استقبالیہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہی,
انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کا واقع بھارت نے ایک پلاننگ کے تحت کرایا ہے بھارت پاکستان میں فسادات کرواکر انتشار ہیدا کرنا چاہتا ہے, انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے متاثرین کو حکومت انصاف دے گی اور ان کے قاتل پکڑے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ٹھٹھہ کے وکلاء کی بھلائی کے لئے ہم اقدامات کررہے ہیں ان میں ان کے رہائشی سہولیات اور دگر مراعات دلائی جائیں گی
اس سے قبل بار ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر احمد علی ھالو, شاہ فیصل, ایم افضال عظیم, ربنواز شر, مختار جونیجو,کامریڈ گل محمد خشک اور مرکزی ڈپٹی سیکریٹری انصاف فارم سید جمیل شاہ نے خطاب کیا