وزیر اعظم کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت، غیر قانونی ایجنسیز اور ایل پی جی کی ری فلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے مالکان اور ڈیلرز کیخلاف کریک ڈائون 82

وزیر اعظم کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت، غیر قانونی ایجنسیز اور ایل پی جی کی ری فلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے مالکان اور ڈیلرز کیخلاف کریک ڈائون

وزیر اعظم کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت، غیر قانونی ایجنسیز اور ایل پی جی کی ری فلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے مالکان اور ڈیلرز کیخلاف کریک ڈائون

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت، غیر قانونی ایجنسیز اور ایل پی جی کی ری فلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے مالکان اور ڈیلرز کیخلاف کریک ڈائون کی تیاریاں شروع کردیں-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی 11 جنوری سے شروع ہونے والے کریک ڈائون میں ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفینس،پولیس، انڈسٹریز ،کسٹم ڈیپارٹمنٹس ملکر کارروائی کرینگے-

ڈپٹی کمشنر نے تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے- اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کا کنوینئیر، متعلقہ ڈی ایس پی، ڈی او انڈسٹریز، سول ڈیفینس آفیسر اور کسٹم ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ ممبران ہونگے- کمیٹی ممبران چیکنگ کے دوران ڈی سی دفتر کا این او سی،آئل کمپنی سے جاری کردہ فارم کے کی پڑتال کرینگے اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر مہم کا باقاعدہ آغاز 11 جنوری سے ہوگا. اسسٹنٹ کمشنرز کو تحصیلوں کا کنوینئیر مقرر کیا گیا ہے مطلوبہ دستاویزات فراہم نہ کرنے پر پمپ اور ایل پی جی ایجنسی کو سیل کردیا جائیگا- مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جائیں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں