دھابیجی۔ گوٹھ عبدالوھاب جوکیو میں سندھ ثقافتی مچ کچہری کا انعقاد سندھ کے مشہور راگی ارباب کھوسو شاعر حسن بصری جونیجیو نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا
ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)سندھ کی ثقافتی مچ کچہری بھنمبھور کے گوٹھ عبدالوھاب جوکیو میں وڈیرہ حمزہ جوکیو پروفیسر حاکم دین جوکیو عاشق ذیب جوکیو کی میزبانی میں منعقد ہوئ جسمیں جوکیو برادری سمیت دیگر سندھی قوموں کے افراد جنمیں ہوت خان کلمتی بلوچ، صدر پریس کلب مقصود احمد جوکیو امین فاروقی علی مصطفے پہنور صدام علی پہنور عمران جوکیو روشن بھوپانی نذیر آریپوٹو طیب جوکیو امام علی جوکیو دیگر سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر علمی ادبی اور صوفیانہ کلام بیت سمیت شاہ عبدالطیف بھٹائ کی شاعری پڑھی گئ
سندھ کے مشہور راگی ارباب کھوسو اور شاعر حسن بصری جونیجو نے جیجی زرینہ کے مشہور گیت اور بروہی سندھی گیت کو گٹار مرلی کے ذریعے بجایا اور شرکاء سے داد حاصل کی جبکہ داستان عشق وفا عمر ماروی اور سسی پنہوں کو عیسی جماری صدرالدین جوکیو محمد محسن کھوسو کو اپنی سریلی آواز میں گایا سندھ ثقافت کی مشہور مچ کچہری کو سرد راتوں میں آگ جلاکر اسکے ارد گرد بیٹھ کر منعقد کیا جاتا ہے سندھ کے لوگ اپنی اس خوبصورت ثقافت کے ذریعے دنیا میں امن محبت اور بھائ چارے کا پرچار کرتے ہیں ان مچ کچہریوں کے لئے سال بھر شائقین انتظار میں رہتے ہیں اور سرد رات کے پہر جب مچ کچہری کا انعقاد کھلی ٹھنڈھی فضاء میں آگ کے ایک بڑے الاو پر منعقد ہوتی ہے تو اسکا ایک الگ دیدنی منظر ہوتا ہے غرض کہ سندھی ثقافت کو دنیا بھر میں ایک الگ مقام حاصل ہے