پوٹھوہار کے عوام کو ان کے جائز حق سے محروم نہیں ہونے دیں گے، قاضی شوکت محمود 137

پوٹھوہار کے عوام کو ان کے جائز حق سے محروم نہیں ہونے دیں گے، قاضی شوکت محمود

پوٹھوہار کے عوام کو ان کے جائز حق سے محروم نہیں ہونے دیں گے، قاضی شوکت محمود

دولتالہ(نوید اے راجہ سے) پوٹھوہار یونیورسٹی تحصیل گوجرخان کے باسیوں کا حق ہے پوٹھوہار کے عوام کو ان کے جائز حق سے محروم نہیں ہونے دیں گے حکومت یونیورسٹی کا اعلان کرے عمارت گوجرخان کے عوام خود تعمیر کر لیں گے حق ٹرسٹ کے زیر اہتمام غریب نادار اور مستحق بچوں کی بہترین تعلیم و تریبت کے لیے فلاحی مرکز آئندہ ماہ سے کام کا آٖغاز کر دے گا حق ٹرسٹ کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر دستر خوان جاری ہیں انسانیت کی فلاح و بہبود ہی ہمارا مشن ہے خطہ پوٹھوہار کے عظیم شاعر سید آل عمران کے نام سے منسوب لائبریری کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے

ان خیالات کا اظہار حق ٹرسٹ گوجرخان کے روح رواں اور قاضی گروپ آف کمپنیز کے سی ای او قاضی شوکت محمود نے حق ٹرسٹ آفس گوجرخان میں سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار یونیورسٹی کی زمین کے حوالے سے وکلاء کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو تمام حالات واقعات جائزہ لے رہی ہے گوجرخان کے باسیوں کوانکے حق سے محروم نہیں ہونے دیں گے پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل گوجرخان یہاں ایک اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے ایک بہترین اور معیاری درس گاہ وقت کا تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ حق ٹرسٹ کے زیر اہتمام انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد منصوبہ جات جاری ہیں

 سی ای او قاضی شوکت محمود نے حق ٹرسٹ آفس گوجرخان میں سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ کے  نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر  گروپ فوٹو
سی ای او قاضی شوکت محمود نے حق ٹرسٹ آفس گوجرخان میں سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر گروپ فوٹو

حق ٹرسٹ کا اولین مشن غریب،نادار اور یتیم بچوں کو بہترین ماحول میں زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے اس سلسلے میں عمارت کی تزئین و آرائش آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حق ٹرسٹ کے زیر اہتمام سید آل عمران مرحوم کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے نام سے منسوب لائبریری کا قیام عمل میں لائی جائی چکی ہے اس سلسلے میں اگر کسی کے پاس لٹریچر موجود ہے وہ لائبریری انتظامیہ سے رابطہ کرئے حق ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے جو منصوبہ جات شروع کیے ہیں وہ میں اپنے کاروبار سے حاصل شدہ منافع سے انوسٹمنٹ کررہا ہوں

انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ کاروبار میں حصہ لیں اللہ تعالیٰ نے کاروبار میں بڑی برکت رکھی ہے نوجوان مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیں حق ٹرسٹ انکی سرپرستی کرئے گا حق ٹرسٹ بلا تفریق تحصیل گوجرخان کے عوام کی فلاح بہبود کے لیے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے تقریب سے صدر مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان راجہ محمد جواد،تا حیات سرپرست اعلیٰ پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان چوہدری فرزند علی، سینئر صحافی احمد نواز کھوکھر،صدر پریس کلب دولتالہ سید منور نقوی، سابق جنرل سیکرٹری پوٹھوہار پریس کلب ملک جاوید،جنرل سیکرٹری پریس کلب دولتالہ عابد چوہدری،جہانزیب منہاس،سائیں نعیم،ملک فیاض سندھو،ثاقب قریشی،خواجہ ظہیر،قاضی خالد فاروق،قاضی وہاب،قاضی حسیب،راجہ حاجی احمد،نوید افسر راجہ،محمد اشفاق انجم اور راجہ محمد اسحاق سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں