خانیوال ضلع کو پولیو فری رکھنے کے عزم کیساتھ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا 11 جنوری سے آغاز ہوگا جو کہ پانچ روز تک جاری 81

خانیوال ضلع کو پولیو فری رکھنے کے عزم کیساتھ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا 11 جنوری سے آغاز ہوگا جو کہ پانچ روز تک جاری

خانیوال ضلع کو پولیو فری رکھنے کے عزم کیساتھ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا 11 جنوری سے آغاز ہوگا جو کہ پانچ روز تک جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی) خانیوال ضلع کو پولیو فری رکھنے کے عزم کیساتھ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا 11 جنوری سے آغاز ہوگا جو کہ پانچ روز تک جاری رہے گی-مہم کے دوران ضلع میں 5لاکھ 52 ہزار سے زائد پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسئین کے قطرے پلائے جائینگے-

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا کے ہمراہ بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتاح کیا-تقریب میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عمران پرویز دھول،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز، ایم ایس ڈاکٹر عبدالمجید اور معروف سماجی و کاروباری شخصیت شیخ اخلاق احمد نے بھی بچوں کو قطرے پلائے-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر والدین سے مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو قطرے پلانے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں سے مکمل تعاون کرے گی تاکہ 100 فیصد ہدف کا حصول یقینی بنایا جاسکے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں