ڈپٹی کمشنر نے ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اپنی نوعیت کے حامل واحد ٹراما سنٹر/نئے ایمرجنسی اور گائنی کمپکیکس کا افتتاح کردیا 105

ڈپٹی کمشنر نے ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اپنی نوعیت کے حامل واحد ٹراما سنٹر/نئے ایمرجنسی اور گائنی کمپکیکس کا افتتاح کردیا

ڈپٹی کمشنر نے ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اپنی نوعیت کے حامل واحد ٹراما سنٹر/نئے ایمرجنسی اور گائنی کمپکیکس کا افتتاح کردیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ضلع کے عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بڑام اقدام اٹھاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اپنی نوعیت کے حامل واحد ٹراما سنٹر/نئے ایمرجنسی اور گائنی کمپکیکس کا افتتاح کردیا- پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عمران پرویز دھول- سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز، ایم ایس ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی،معروف سماجی و کارباری شخصیت شیخ اخلاق احمد،افسران صحت اور میڈیا نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے-

ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے نے ٹراما سنٹر میں ڈونر شیخ اخلاق احمد کے تعاون سے نصب سنٹرل آکسیجن سسٹم کا بھی معائنہ- اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹراما سنٹر میں حادثاتی ایمرجنسی کی تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کردی گئی ہیں

پہلے ٹراما سنٹر 16 بیڈز پر مشتمل تھا جن کی تعداد بڑھا کر اب تعداد 58 کردی گئ ہے – انہوں نے کہا کہ ٹراما سنٹر/ نئی ایمرجنسی میں تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی گئ ہیں کنسلٹنٹ، لیبارٹری،ایکسرے، فارمیسی کی سہولیات بھی یہیں فراہم کی فراہم کی جائینگی جبکہ گائنی کمپلیکس بھی 16 کے بجائے 32 بیڈز پر مشتمل ہوگا جہاں پر زچگی سے قبل اور بعد میں صحت کی سہولیات کی خواتین کو ایک ہی جگہ پر فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے

– ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کررہی ہے. ڈی ایچ کیو ہسپتال ضلع کی ایک بہترین علاج گاہ ہے جس کی مزید بہتری کے لئے اقدامات جاری رکھے جائینگے- ڈپٹی کمشنر اور رکن صوبائی اسمبلی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں، وارڈز اور پناہ گاہ کا بھی معائنہ کیا- اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ نے سروس ڈیلیوری بارے بریفنگ دی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں