ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر عوام کو عام مارکیٹ میں صحت مند جانوروں کے گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے محکمہ لائیوسٹاک نے سلاٹر ہائوسز کی کڑی نگرانی شروع 164

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر عوام کو عام مارکیٹ میں صحت مند جانوروں کے گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے محکمہ لائیوسٹاک نے سلاٹر ہائوسز کی کڑی نگرانی شروع

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر عوام کو عام مارکیٹ میں صحت مند جانوروں کے گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے محکمہ لائیوسٹاک نے سلاٹر ہائوسز کی کڑی نگرانی شروع

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر عوام کو عام مارکیٹ میں صحت مند جانوروں کے گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے محکمہ لائیوسٹاک نے سلاٹر ہائوسز کی کڑی نگرانی شروع کردی- لائیوسٹاک افسران کو علی الصبح سلاٹر ہائوسز پہنچ کر اپنی لوکیشنز بھی شیئیر کی ہدایت کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ کے حکام کو اس بات کا سختی کیساتھ پابند کیا ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں جانوروں کا

معائنہ کرکے صحت مند جانوروں کو ذبحہ کرائیں سلاٹر ہائوسز میں صفائی، روشنی اور پانی کا بھی مناسب انتظام ہونا چاہئے کسی جگہ سے مضر صحت اور لاغر جانوروں کے گوشت کی شکایت ملی تو اس کا ذمہ دار متعلقہ افسر ہوگا- ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ ضلع میں غیر قانونی سلاٹر ہائوسز کیخلاف بھی کریک ڈائون شروع کیا جائے یہ غیر قانونی سلاٹر ہائوسز مضر صحت گوشت کی سپلائی ایک بڑی وجہ ہیں-_

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں