Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

طلاق سے متعلق بیان پر اداکارہ نوین شدید تنقید کی زد میں

طلاق سے متعلق بیان پر اداکارہ نوین شدید تنقید کی زد میں

طلاق سے متعلق بیان پر اداکارہ نوین شدید تنقید کی زد میں

طلاق سے متعلق بیان پر اداکارہ نوین شدید تنقید کی زد میں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوین وقار اپنے حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران دیے گئے بیان کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

اداکارہ نوین وقار ڈرامہ انڈسٹری میں ادکاری کے علاوہ بطور آر جے اور وی جے بھی کام کر چکی ہیں، نوین وقار نے 2012 میں اداکار اور کامیڈین اظفر علی کے ساتھ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں شادی کی، یہ اداکار اظفر علی کی دوسری اور نوین وقار کی پہلی شادی تھی تاہم 2015 میں اداکار جوڑی میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

شادی کی ناکامی کے بعد اداکارہ نوین وقار نے اب تک شادی نہیں کی۔

اپنے حالیہ انسٹا گرام لائیو سیشن میں نوین وقار نے سنگل خواتین کو ایک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ غلط انسان سے شادی کرنے سے اچھا ہے کہ آپ سنگل رہیں اور خوش رہیں۔

 اداکارہ کے اس بیان پر فیس بک صارفین کی جانب سے اداکارہ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

اسکرین شاٹ

صارفین کی اکثریت کا خیال ہے کہ اداکارہ نے ہی اپنے پہلے شوہر کا گھر برباد کیا اور  اس سب کے بعد بہت دیر سے انھیں اس بات کا خیال آیا۔

اسکرین شاٹ

فیس بک کی ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ بطور شوہر سارے مرد ہی کیوں غلط ہوتے ہیں، بیوی غلط نہیں ہو سکتی کیا؟

اسکرین شاٹ

تاہم چند صارفین کی جانب سے اداکارہ کے بیان کی حمایت بھی کی گئی

Exit mobile version