نئی کتاب میں ہریتک روشن کے بارے میں دلچسپ انکشافات 117

نئی کتاب میں ہریتک روشن کے بارے میں دلچسپ انکشافات

نئی کتاب میں ہریتک روشن کے بارے میں دلچسپ انکشافات 

فائل:فوٹو

بھارتی مصنف سکینا مہتا کی کتاب میکسی مم سٹی (maximum city )میں ہریتک روشن کے بارے میں چند دلچسپ انکشافات کیے گئے ہیں۔

کتاب میں بتایا گیا ہے کہ انڈین فلم ’’مشن کشمیر ‘‘ میں بالی وڈ کے نامور اداکار ہریتک روشن کو اداکارہ پریتی زنٹا سے بھی کم معاوضے پر کاسٹ کیا گیا تھا۔ 

کتاب میں لکھا گیا ہے کہ بالی وڈ فلم ’’مشن کشمیر ‘‘کے  ڈائریکٹر ودھو ونود چوپڑا نے ہریتک کی ڈیبیو فلم ‘کہو نا پیار ہے’ کی ریلیز سے قبل ہریتک روشن کو فلم مشن کشمیر کے لیے کاسٹ کرکے ایک بڑا خطرہ مول لیا تھا، یہ فیصلہ ہریتک روشن کے بالی وڈ فلم ڈیبیو کے بعد ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب انہوں نے بالی وڈ میں سستی انٹری دی۔

کتاب میں کیے گئے انکشاف کے مطابق ، فلم مشن کشمیر میں الطاف خان کے کردار کے لیے پہلے شاہ رخ خان اور عنایت خان کے کردار کے لیے امیتابھ بچن کو کاسٹ کیا گیا تھا تاہم فلم ‘محبتیں’ میں کاسٹ کیے جانے کی وجہ سے بالی وڈ کی دونوں معروف شخصیات اس پروجیکٹ سے دستبردار ہوگئیں جس کے بعد ہدایت کار کی جانب سے  الطاف کے کردار کے لیے ہریتک روشن اور  عنایت خان کے کردار کے لیے سنجے دت کو کاسٹ کیا گیا۔

فائل:فوٹو

اس کتاب میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہریتک کو فلم مشن کشمیر کے لیے 11 لاکھ بھارتی روپے  میں کاسٹ کیا گیاتھا جو کہ ساتھی اداکارہ پریتی زنٹا کی نسبت 4 لاکھ روپے کم تھا۔ لیکن اس کے فوراً بعد ہریتک بالی وڈ ڈیبیو فلم ‘کہو نا پیار ہے’ کی ریلیز اور کامیابی پر بھارت کے دوسرے ہدایت کاروں سے ایک فلم میں اداکاری کے لیے 2 کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔

مصنف کے کیے گئے انکشاف کے مطابق ہریتک کی فلم ‘کہو نا پیار  ہے’کی کامیابی کشمیر مشن کے اسکرپٹ میں تبدیلی کا باعث بن گئی ، فلم میں جہاں ہریتک کو پہلے تیسرے اداکار کی حیثیت سے کاسٹ کیا گیا تھا اسکرپٹ میں تبدیلی کے بعد ہریتک پہلے نمبر پر آگئے اور سکیتو کو ہدایت دی گئی کہ وہ فلم کے لیے اب ایک ایسا اسکرپٹ تحریر کریں جس میں سنجے دت کی بجائے ہریتک مرکزی کردار اداکریں۔

سکیتو مہتا اپنی کتاب میں ہریتک روشن کو کیریئرکے ابتدائی دنوں میں آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے مزید لکھتے ہیں ایک ایسا لڑکا جو 5 سال تک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کرتا رہا، عام کھانا کھاتا رہا ، فلم سیٹ پر ٹینٹ میں سوتا رہا بس ایک ہفتے میں ایک ارب کی آبادی کا سپر اسٹار بن گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں