‘سیاسی گِدھوں نے کوئٹہ جاکر مگر مچھ کے آنسو بہائے’
لاہور ( نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی گِدھوں نے کوئٹہ جاکر مگرمچھ کے آنسو بہائےلیکن سانحہ ماڈل ٹاون کے قاتل شہداء کے ہمدرد نہیں ہوسکتے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حکیم محمد سعید اسکالرشپ تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے ملتان سے ن لیگ کے رہنماؤں دیوان عاشق اور دیوان عباس کی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات پر دلچسپ تبصرہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہی وزیر اعلی عثمان بزدار کے راستے کے کانٹے چن رہے ہیں جب کہ ن لیگ والے خود کو اپنی قیادت کے بدبودار بیانیے سے الگ کر رہے ہیں۔
مچھ واقعے کے بعد کوئٹہ میں کیے گئے دھرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ سیاسی گِدھوں نے کوئٹہ جاکر مگرمچھ کے آنسو بہائے لیکن سانحہ ماڈل ٹاون کے قاتل شہداء کے ہمدرد نہیں ہوسکتے۔