Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

‘نیا پاکستان ری اسٹارٹ کیا ہے’: بجلی بریک ڈاؤن پر بنائے گئے دلچسپ میمز

'نیا پاکستان ری اسٹارٹ کیا ہے': بجلی بریک ڈاؤن پر بنائے گئے دلچسپ میمز

'نیا پاکستان ری اسٹارٹ کیا ہے': بجلی بریک ڈاؤن پر بنائے گئے دلچسپ میمز

‘نیا پاکستان ری اسٹارٹ کیا ہے’: بجلی بریک ڈاؤن پر بنائے گئے دلچسپ میمز

بجلی کے بریک ڈاون کے ساتھ ہی سوشل میڈیا دلچسپ اور طنزیہ میمز سے بھرگیا۔

 گزشتہ رات بجلی گئی لیکن انٹرنیٹ چلتا رہا، سوشل میڈیا کے فنکاروں نے ٹوئٹر، فیس بک اور وٹس ایپ پر میمز کی بھرمار کردی۔ 

ان میمز میں کسی نے کہا عمران خان نے پاکستان میں نائٹ موڈ متعارف کرادیا ہے تو کوئی بولا کہ ہوشیار رہیں، بھارت کی کارستانی ہے۔

ایک میم میں کہا گیا کہ عمران خان نئے پاکستان کو ری اسٹارٹ کر رہے ہیں اس لیے تحمل کا مظاہرہ کریں۔

https://twitter.com/Alizyy_/status/1347996341738360832

میمز میں بلاول بھٹو کو بھی نہ چھوڑا گیا اور ایک میم میں کہا گیا کہ سندھ کے کئی اضلاع تو بریک ڈاون سے محفوظ رہے کیوں کہ وہاں بجلی آتی ہی نہیں۔

ایک میم میں کسی نے امریکا اور پاکستان کا موازنہ کیا اور لکھا کہ امریکا میں اسے ‘پاور بریک ڈاؤن’ کہتے ہیں جب کہ پاکستان میں ‘جانی، نیوکلیئر منتقل ہو رہے ہیں” کہا جاتا ہے۔

اسکرین شاٹ

بجلی کے بریک ڈاون کا دورانیہ طویل ہوا تو لوگوں کو موبائل فون کی بیٹری ختم ہونے کا خوف کھانے لگا۔ 

اسی طرح ایک میم میں ڈیٹا انٹرنیٹ صارفین اور وائی فائی صارفین کی شکلیں دکھانے کی کوشش کی گئی۔

اب میمز اسمارٹ فون کی جدائی کے غم میں آنی لگیں۔ ایسے میں پاور بینک والے سامنے آئے اور اپنی خوشی کا مختلف انداز میں اظہار کیا۔

ایک اندازے کے مطابق سوشل میڈیا پر چند ہی گھنٹوں میں پاور بریک ڈاون اور بلیک آوٹ سے متعلق ہزاروں نہیں لاکھوں میسجز اور میمز سامنے آئے۔ یعنی اس قومی بحران کو بھی سوشل میڈیا صارفین نے خوب انجوائے کیا۔

Exit mobile version