Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

’عمران خان کا بیان آنے والا ہے نوازشریف کے لگائے پاور پلانٹس بلیک میل کررہے ہیں‘

حکمرانوں کی حالت دیکھ کر ’بندر کے ہاتھ استرا‘ والی مثال بار بار قوم کے ذہن میں آرہی ہے: ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب— فوٹو:فائل

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ  (ن) نے گزشتہ شب ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ بدترین بجلی شٹ ڈاؤن سے ثابت ہوا کہ یہ حکومت نالائق اور نااہل ہے، اس ملک سے مزید نہ کھیلیں، استعفے دیں اور گھر جائیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزراء کی بجلی بریک ڈاؤن پرپریس کانفرنس کو جھوٹ کا خبرنامہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ‎بریک ڈاؤن کا ابھی تک آپ کو معلوم نہیں ہوسکا لیکن یہ پتا چل گیا کہ نوازشریف اس کا ذمے دار ہے؟ ‎

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے قوم کو اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی، نئے پاور پلانٹس لگائے جو سلیکٹڈ چلا بھی نہیں پا رہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ اگر ترسیل کا نظام خراب تھا تو 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ صفر کیسے ہوئی؟ حکمرانوں کی

مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ اگر ترسیل کا نظام خراب تھا تو 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ صفر کیسے ہوئی؟ حکمرانوں کی حالت دیکھ کر ’بندر کے ہاتھ استرا‘ والی مثال بار بار قوم کے ذہن میں آرہی ہے، جب حکمران چور، نالائق اور نااہل ہو تو اندھیرا قوم کا مقدر بن جاتا ہے۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ ’عمران صاحب کا بیان آنے والا ہے کہ نوازشریف کے لگائے پاور پلانٹس بلیک میل کررہے ہیں؟‘ 

گزشتہ رات ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہو گیا تھا جس کے باعث کراچی سے لیکر پشاور تک پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا تھا اور مختلف شہروں کی بجلی تاحال بحال نہیں ہو سکی ہے۔

Exit mobile version