ڈی آئی خان، آل بیٹنی سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن الیکشن، جمیل بیٹنی صدر منتخب، سٹوڈنٹس کی طرف سے تقریب کا انعقاد 145

ڈی آئی خان، آل بیٹنی سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن الیکشن، جمیل بیٹنی صدر منتخب، سٹوڈنٹس کی طرف سے تقریب کا انعقاد

ڈی آئی خان، آل بیٹنی سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن الیکشن، جمیل بیٹنی صدر منتخب، سٹوڈنٹس کی طرف سے تقریب کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے) آل بیٹنی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن کے کامیاب انعقاد کی خوشی میں گزشتہ روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں بیٹنی قبائل سے تعلق رکھنے والے طلباء کے علاوہ مختلف بیٹنی شخصیات افسران اور عمائدین نے شرکت کی، تقریب میں ڈاکٹر صلاح الدین بیٹنی، نبی گل بیٹنی، بیٹنی مشر رحمت اللہ رحمان، تاج شعرا سرورجان سرور، ضیاالدین بیٹنی، ظاہرالدین بیٹنی، لائق زیادہ بیٹنی، سینئر آفیسر فقیرزادہ میر بادشاہ، محمدشاہ، میر بادشاہ خان، معروف شخصیت محمد طارق خان بیٹنی، مختیار خان بیٹنی، سرپرست اعلی شوکت خان بیٹنی،

نومنتخب صدر بیٹنی سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن جمیل بیٹنی، صحافی نثاربیٹنی ،محمد حمزہ بیٹنی،عدیل اصغر بیٹنی، ،مفتی محمد اسماعیل، سابق ناظم ہستی خان بیٹنی،ارسلان، عثمان بیٹنی،امداد بیٹنی، الفت زاہد بیٹنی،جاوید خان بیٹنی، ہمدان بیٹنی، صحافی عدنان بیٹنی، جلیل، کامران اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، منعقدہ تقریب میں مہمانوں نے آل بیٹنی سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر جمیل بیٹنی کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ جمیل بیٹنی بیٹنی قبائل کے اسٹوڈنٹس کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپور کام کریں گے، مقررین نے کہا کہ یہ بہت خوش آئند بات ہے

کہ بیٹنی سٹوڈنٹس اپنے مسائل کے حل کے لیے میدان میں اتر آئے ہیں، بیٹنی مشران ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور ان کی راہنمائی کریں گے،تقریب میں معروف شاعر تاج شعرا سرورجان سرور نے بیٹنی قبائل کے حوالے سے اپنا کلام پیش کیا جبکہ تقریب سے مختلف مقررین میر بادشاہ، مختیار بیٹنی، لائق زادہ بیٹنی، فقیرزادہ میربادشاہ، طارق بیٹنی،شوکت بیٹنی، ضیاءالدین، ڈاکٹر صلاح الدین اور دیگر مقررین نے خطاب کیا،

اس موقع پر نومنتخب صدر آل بیٹنی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن جمیل بیٹنی نے تمام دوستوں، منتخب کرنے والے ساتھیوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور وعدہ کیا کہ وہ اپنے دوستوں اور ایسوسی ایشن کے ساتھیوں کیساتھ مل کر بیٹنی طلباء کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور طریقے سے کام کریں گے اور آخری حد تک جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں