سانحہ مچھ کیخلاف دھرنےکے دوران کراچی میں موٹر سائیکلیں جلانےکا مقدمہ درج 112

سانحہ مچھ کیخلاف دھرنےکے دوران کراچی میں موٹر سائیکلیں جلانےکا مقدمہ درج

سانحہ مچھ کیخلاف دھرنےکے دوران کراچی میں موٹر سائیکلیں جلانےکا مقدمہ درج

کراچی میں سانحہ مچھ کے خلاف دھرنوں کے دوران شارع فیصل پر موٹر سائیکلیں جلانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ سرکارکی مدعیت میں شارع فیصل تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

 ایف آئی آرکے متن کے مطابق 8 جنوری کی صبح شاہ فیصل کالونی گیٹ کے قریب مظاہرین کا دھرنا جاری تھا کہ اس دوران شرپسند عناصر نے زبردستی راستہ کھلوانے کی کوشش کی اور تلخ کلامی کے بعد مشتعل افراد نے موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی۔

 ایف آئی آرکے مطابق واقعے میں 6 موٹرسائیکلیں جلائی گئی تھیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں