Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ادبی و ثقافتی تنظیم مسفرہ انٹرنیشنل کے زیر اہتما م ممتاز شاعر و ادیب، سینئر صحافی اور براڈ کاسٹرشاکر نظامی کے لیے تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا

سرگودھا(نمائندہ خصوصی)ادبی و ثقافتی تنظیم مسفرہ انٹرنیشنل کے زیر اہتما م ممتاز شاعر و ادیب، سینئر صحافی اور براڈ کاسٹرشاکر نظامی کے لیے تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اس اجلاس کی صدارت ذوالفقاراحسن نے کی جب کہ مہمان معظم نجمہ منصور اور مہمان محتشم ارشد محمود ارشد تھے۔ نظامت کے فرائض طاہرہ رائے انجام دیئے۔شاکر نظامی کے فکر و فن پر گفتگو کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

اس تعزیتی اجلاس میں مسفرہ کے ڈائریکٹر سلیمان جاذب، اعجاز روانہ، عبداللہ نعیم رسول، اسامہ منیر، ابرار حسین، شاہ حسین جوہر، ام حبیبہ، محمد حماد،محمد مبشر، ذیشان شانی، حمزہ اسحاق، قیصر شکیلاور عثمان عاطس شریک ہوئے۔ ذوالفقاراحسن نے کہا کہ شاکر نظامی نے ستر کی دہائی کے نوجوانوں کی ادبی تربیت کی، پھر اسی کی دہائی کے نوجوانوں کی بھی ادبی تربیت کا فریضہ انجام دیا۔ پھر نوے کی دہائی میں بھی انھوں نے نئے لکھنے والوں کو فیض پہنچایا

اور تادم مرگ ان کا یہ فیض عام جاری تھا۔ انھوں نے صحافت، ادب اور ریڈیو کے لیے جو کام کیا ہے وہ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ نجمہ منصور نے کہا کہ شاکر نظامی سرگودھا کے سینئر ترین شاعر تھے ان کے انتقال سے سرگودھا سوگواری کی فضا میں ڈوبا ہوا ہے۔ ان کی ادب کے حوالے سے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ارشد محمود ارشد نے کہا کہ شاکر نظامی نئے لکھنے والے کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے والے انسان تھے انھوں نے ہمیشہ نوجوانوں کو آگے لانے کی کوشش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ آمین

Exit mobile version