حکومتی احکامات پر خانیوال میں غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی انفورسمنٹ ٹیم نے ضلع میں مزید 5 پٹرول پمپس سیل 110

حکومتی احکامات پر خانیوال میں غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی انفورسمنٹ ٹیم نے ضلع میں مزید 5 پٹرول پمپس سیل

حکومتی احکامات پر خانیوال میں غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی انفورسمنٹ ٹیم نے ضلع میں مزید 5 پٹرول پمپس سیل

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومتی احکامات پر خانیوال میں غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی انفورسمنٹ ٹیم نے ضلع میں مزید 5 پٹرول پمپس سیل کردیئے چار پٹرول پمپس تحصیل میاں چنوں جبکہ ایک خانیوال میں سیل کیا گیا- میاں چنوں میں حاجی اقبال پٹرولیم سروس 75پندرہ ایل ،مغل پٹرولیم سروس کچا کھوہ وہاڑی روڈ،حسیب جاوید پٹرولیم سروس موسی ورک ،

المدینہ فلنگ سٹیشن اقبال نگر روڈ جبکہ تحصیل خانیوال میں مون پٹرولیم سروس خانیوال لودھراں ایکسپریس وے کے مالکان مطلوبہ دستاوزات نہ پیش کرسکے- انفورسمنٹ ٹیم نے مالکان کو نوٹسز جاری کرکے 7 دن کے اندر مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیدیا- ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ دستاویزات پیش نہ کرنے والے پمپ مالک کیخلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا جائیگا- دوسرے دن کی کارروائی میں کارروائی میں ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفینس، انڈسٹریز کسٹم اور پولیس کے افسران شامل تھے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں