وزیراعظم سے وابستہ قوم کی امیدیں بُری طر ح ٹوٹ چکی ہیں: میاں محمد اسلم 121

وزیراعظم سے وابستہ قوم کی امیدیں بُری طر ح ٹوٹ چکی ہیں: میاں محمد اسلم

وزیراعظم سے وابستہ قوم کی امیدیں بُری طر ح ٹوٹ چکی ہیں: میاں محمد اسلم

اسلام آباد (راجہ فرقان احمد) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ حکو مت کی اب تک کی کارکردگی ناکامیوں سے عبارت ہے، مہنگائی کے عذاب سے عوام بے حال، مافیاز قوم کا خون چوسنے سے باز آنے کو تیار نہیں ، وزیراعظم عمران خان سے وابستہ قوم کی امیدیں بُری طر ح ٹوٹ چکی ہیں، انھوں نے کہا نئے سال کے آغاز کے پہلے ہفتے میں بنیادی ضرورت کی 22 اشیاءاور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے جو کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی طرف سے عوام کو سال کا پہلا تحفہ ہے ،

پی ٹی آئی کی حکومت گزشتہ ڈھائی سال میں عوامی فلاح وبہبود کا ایک بھی بڑا منصوبہ متعارف نہیں کروا سکی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ میاں محمد اسلم نے کہا برسہا برس سے پاکستان کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے، ملک کی 80 فیصد آبادی کو پینے کا صاف پانی تک حاصل نہیں،

غریب کا بچہ سکول نہیں جارہا، سکولوں کالجز میں رائج نصاب تعلیم بوسیدہ ہے ، تعلیمی نظام کو بدلنے کے دعوے ہوائی ثابت ہوئے، عوام کے لیے صحت کی سہولتیں نایاب ہو گئی ہیں ،بدحال معیشت نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیاہے ، انھوں نے کہا اشرافیہ اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف جبکہ مزدور اور کسان بنیادی ضروریات کی تکمیل کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں