ضلع مہمند, تحصیل صافی میں رات کی تاریکی گھروں میں گھسنے والے گروہ کا سرغنہ. لیٹروں کے گروہ نے پے درپے وارداتیں کرکےعلاقے میں خوف کی فضا قائم
ضلع مہمند (افضل صافی)ضلع مہمند, تحصیل صافی میں رات کی تاریکی گھروں میں گھسنے والے گروہ کا سرغنہ. لیٹروں کے گروہ نے پے درپے وارداتیں کرکےعلاقے میں خوف کی فضا قائم کی تھی ۔لوگ انہیں دھشت گرد سمجھ کر گھروں سے نہ نکلتے تھے . اور خوف کا پیدا اٹھاکر یہ لوگ ارام سے چوری کرکے چلے جاتے. علاقے میں آمن وامان خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے۔عوام پولیس سے تعاون کرکے ان کو بر وقت آگاہ کریں
۔ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی جان محمد نے کہا کہ گزشتہ شب تحصیل صافی قنداروں کے مقامی لوگوں کی شکایات پر اپنے ٹیم واجد علی،رستم خان،شفیق خان و بھاری پولیس نفری کے ہمراہ علاقے میں گشت بڑھا دی ۔کیونکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند صلاح الدین کنڈی کو متعدد شکایات موصول ہوچکے تھے۔کہ تحصیل صافی قنداروں میں ایک بار پھر خالات بد امنی کے طرف پھیل رہی ہے ۔اور جب رات کی تاریکی پھیل جاتی ہے. تو نامعلوم افراد عوام کے گھروں میں گھس جاتے ہیں۔جبکہ بعض لوگوں کی دروازے کھٹکھٹاتے ہیں۔جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
جس کے بعد انھوں نے علاقے میں گشت بڑھا دی۔گزشتہ شب ڈی ایس پی جان محمد نے بھاری نفری کے ہمراہ گشت کے دوران تین افراد کو پکڑ کر تھانہ غلنئی میں بند کیا۔جس میں گروہ کا سرغنہ قیوم،رشید اور انصار نے پولیس کے سامنے اعتراف کرکے کہا کہ ہمارے ساتھ اور ساتھی بھی شامل ہیں.
ہم اکھٹے واردات کرتے تھے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی جان محمد نے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مہمند پولیس کے ساتھ تعاون کرکے علاقے میں آمن بحال رکھنے میں اپنے کردار ادا کریں. تاکہ پولیس خصوصی اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ لوگ بے خوف ہوکر ہمیں آگاہ کرتے رہیں. انشاء اللہ علاقے میں آمن خراب کرنےکی کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے۔یاد رہے کہ چور گزشتہ شب واحد گل نامی شخص کی گھر میں گھس گئے تھے. جس نے چوروں پر فائرنگ کرکے بھگائے تھے ۔