سنیئر صحافی زاہد فاروق ملک کے ساتھ بدتمیزی اور تشدد کرنے والے اے ایس آئی کو 72, گھنٹوں میں نوکری سے فارغ کیا جائے ، صدر عامر سجاد سید
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے اسلام آباد پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ سنیئر صحافی زاہد فاروق ملک کے ساتھ بدتمیزی اور تشدد کرنے والے اے ایس آئی کو 72, گھنٹوں میں نوکری سے فارغ کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا اس حوالے سے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد سید نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا رویہ بہت افسوس ناک ہیں ایک سنیئر صحافی کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار کیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کرتے ہیں
کہ اے ایس آئی اسلم کو 72گھنٹوں کے اندر نوکری سے فارغ کیا جائے ورنہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا صدر نیشنل پریس شکیل انجم نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں ایسی بہت کالی بھیڑیں موجود ہیں جن کی وجہ سے ساری پولیس بدنام ہو رہی ہے اس واقعہ میں شامل لوگوں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہیں گے قائم مقام سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں میڈیا کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اس دور میں ہزاروں صحافی بے روزگار ہوئے ہیں ہر مشکل وقت میں آر آئی یو جے صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی
آر آئی یو جے کے فنانس سیکرٹری حنیف خان نے کہا کہ جب ایک صحافی اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کے لیے جائے اور اس کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آنا سمجھ سے باہر ہے اس میں کوئی نہ کوئی شازش ضرور ہو گی ہم اس واقعے کی بھرپور طریقے سے مذمت کرتے ہیں سینئر تجزیہ کار اور نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل نے کہا کہ زاہد فاروق ملک کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بہت افسوس ناک ہے سنیئر صحافی کے ساتھ اس طرح کا رویہ قابل مذمت ہے آئی جی اسلام آباد کو اس کا فوری طور نوٹس لینا چاہیے اور اس واقعہ میں شامل لوگوں کو فوری طور پر نوکری سے فارغ کر دینا چاہیے
تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات رو نما نہ ہو سکیں ،سنیئر صحافی زاہد فاروق ملک نے بتایا کہ میں ایک مظاہرے کی کوریج کیلئے جارہا تھا تو پولیس نے مجھے روکا تو میں نے اپنی تعارف کروایا کہ میں صحافی ہوں تو اے ایس آئی اسلم نے مجھ پر تشدد شروع کر دیا اور میرا موبائل چھین لیا میں یہ ساری صورتحال دیکھ کر بہت پریشان ہوا کہ میں عرصہ دراز سے اسلام آباد میں صحافت کر رہا ہوں آج تک میرے ساتھ ایسا واقعہ پیش نہیں آیا اے ایس آئی کو صرف معطل کیا گیا ہے
لیکن میرا مطالبہ ہے کہ اس کو نوکری سے فارغ کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی حرکت نہ کر سکے ان کے علاؤہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا احتجاج میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی آر آئی یو جے نے آئی جی اسلام آباد سے72 گھنٹوں میں اے ایس آئی اسلم کو نوکری سے فارغ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہمارا احتجاج جاری رہے گاطارق علی ورک