مردان،محکمہ پولیس کے فرائض میں کرپشن، غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ
مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ کرپشن،محکمانہ قوائد و ضوابط میں کوتاہی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 17پولیس افسران و اہلکار نوکری سے فارغ۔محکمہ پولیس کے فرائض میں کرپشن، غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی محکمانہ قوائد و ضوابط میں کوتاہی، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث مردان پولیس کے17پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کرتے ہوئے
نوکری سے فارغ کر دیا گیا، نوکری سے فارغ ہونے والے پولیس افسران میں 02 سب انسپکٹر،02 ہیڈ کانسٹیبل اور 13 کانسٹیبلان شامل ہیں۔ڈی پی او نے واضح کیاہے کہ اچھی کارکردگی کے حامل اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار پولیس افسران کی حوصلہ افزائی جبکہ ڈیوٹی میں کوتاہی کرپشن اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افسران واہلکاروں کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جائے گا۔