مردان، تھانہ رستم پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا
مردان ،(شاہ باباحبیب عارف سے)گرفتار ملزم نے رستم بازار میں واقع مرحبا بیکری کے مالک سے 20لاکھ روپے کا ڈیمانڈ کیا تھا ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون اور جعلی موبائل سم بھی برآمد تفصیلات کے مطابق مورخہ 02جنوری کومرحبا بیکری کے مالک محمد ظریف الحق نے تھانہ رستم میں موبائل فون کال کے ذریعے دھمکیاں آمیز کالز اور مبلغ 20لاکھ روپے ڈیمانڈ بطور بھتہ خوری مانگنے کی رپورٹ نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کرائی
جس پر ڈی ایس پی عدنان اعظم کی نگرانی اور ایس ایچ او خائستہ خان کی قیادت میں تھانہ رستم پولیس نے جدید سائنسی بنیادوں کے ذریعے واردات میں ملوث ملزم محمد صابر ولد بنارس خان سکنہ سرہ قبرونہ رستم تک رسائی حاصل کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون اور متعدد جعلی سم برآمد کر لیے گئے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔