Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے سال 2020میں 185485شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کیں

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے سال 2020میں 185485شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کیں

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے سال 2020میں 185485شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کیں

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے سال 2020میں 185485شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کیں

راولپنڈی: (راجہ فرقان احمد) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے سال 2020 میں 185485شہریوں کو لائسنسنگ کے متعلق سہولیات فراہم کیں۔ تفصیلات کے مطابق انچارج لائسنسنگ ثاقب رضوان نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی لائسنسنگ برانچ نے سال2020 میں145222لرنر ڈرائیونگ پرمٹ، 8002نئے لائسنس ،28149تجدید لائسنس، 764ڈوپلیکیٹ لائسنس، 477انڈورسمنٹ،484انٹر نیشنل جبکہ دوسرے اضلاع کے 2387لائسنس تجدید کیے گئے۔ انچارج لائسنسنگ برانچ راولپنڈی کا کہنا تھا

کہ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی ا کبر شاہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے سال 2020میںعوام الناس کے لیے مینول فائل سسٹم کے طریقہ کار کو ختم کر تے ہوئے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو صرف اصلی شناختی کارڈ کے ذریعے ممکن بنایا اور ڈرائیونگ ٹیسٹ میں شفافیت کو برقرار رکھنے اور سفارش کلچر کا خاتمہ کرتے ہوئے ویڈیو آٹومیٹڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ سسٹم کا آغاز کیا۔شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے” راولپنڈی پولیس سیٹیزن کونیکٹ “اپلیکیشن کا بھی آغاز کیا گیا جسکے ذریعے شہری لائسنسنگ سے متعلق آن لائن اپائنٹمنٹ بھی لے سکتے ہیں۔

انچارج لائسنسنگ برانچ کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک دفتر میں لائسنسنگ کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کے ساتھ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام حفاظتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے ،باقاعدہ سماجی فاصلہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ماسک کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی سید علی اکبرشاہ کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی کچہری اور لیاقت باغ 15کے علاوہ تحصیل ہائے میں بھی خدمت مراکز پر لائسنسنگ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Exit mobile version