بچیوں کی تعلیم کے بارے میں ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی ایس پی ٹھٹھہ علینا راجپر 115

بچیوں کی تعلیم کے بارے میں ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہوگیااے ایس پی ٹھٹھہ علینا راجپر

بچیوں کی تعلیم کے بارے میں ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی اے ایس پی ٹھٹھہ علینا راجپر

ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)ایس آر او ٹھٹھہ کے تحت ایک روزہ ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس فار ایجوکیشن ورکشاپ منعقد ہوا جسے خطاب کرتے ہوئے اے ایس پی ٹھٹھہ علینا راجپر نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم کے بارے میں ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی اور بچیوں کو اعلی تعلیم دلوانے میں والدین کو اپنا فرض نبھانا ہوگا علینا راجپر نے کہا کہ مجھے خوشی ہیکہ ٹھٹھہ میں ایس آر او محلہ کمیٹیوں کے ساتھ ملکر بہترین ورک کررہی ہے

تاہم اسمیں مزید جدوجہد کرنی ہے پنجاب میں رائج تعلیمی نظام سے بڑھ کر سندھ میں ایجوکیشن کو مظبوط کرنا ہوگا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی پنچاب اور سندھ بلوچستان محلہ کمیٹیوں کے نگران علی مرزا نے کہا کہ پہلے کے نسبت سندھ بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں تعلیمی ماحول بہتر ہوگیا ہے

محلہ کمیٹیاں پرائمری سطح پر اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں محلہ کے ہر بچے اور بچی کو تعلیمی ماحول سے جوڑنا ہمارا مشن ہے سیمینار سے ڈپٹی ڈاریکٹر سوشل ویلفئیر خدابخش بہرانی، ایس آرو ٹھٹھہ کے چیف غلام حسین خواجہ، سینئیر صحافی اقبال خواجہ، عرفان سموں، عبدالستار بہرانی، فزہ شاہ، سمیرا عمیر سمیت محلہ کمیٹی کے چیئرمین نے اپنے محلاجات کی کارکردگی پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں