مردان چمبر اف کامرس تاجر برادری کی حقوق حاصل کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ظاہرشاہ 152

مردان چمبر اف کامرس تاجر برادری کی حقوق حاصل کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ظاہرشاہ

مردان چمبر اف کامرس تاجر برادری کی حقوق حاصل کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ظاہرشاہ

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے) تفصیلات کے مطابق مردان چیمبر آف کامرس کے صدر و مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملک ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی بے روزگاری اور امن و امان کی بہتری بھی تاجر برادری کی مرہون منت ہیں کرونا وباء کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے صنعت کار اور تاجر برادری شدید مشکلات سے دوچار ہو چکے ہیں کاروبار میں جدیدیت پیدا کرنے کے لئے ہمیں ہنر مند مزدوروں کی اشد ضروت ہے اور ہم حکومت کے تعاون سے خیبر پختونخوا اور خصوصاََ ضلع مردان ہنر مند نوجوانوں روشن مستقبل کے لئے کوشاں ہیں ایف بی ار تاجروں کے ساتھ دوستانہ ماحول پیدا کریں

مردان چمبر اف کامرس تاجر برادری کی حقوق حاصل کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گےان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیبرکس یونائیٹڈ مال ملز روڈ مردان میں افتتاخی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایگزیکٹیو باڈی ممبر حاجی محبت شاہ، جنرل سیکرٹری وقار باچہ، حکیم خانزادہ خان، شیر محمد، فیاض خان، شہزاد، یوسف کاکڑ، عبدالرؤف، خالد خاجی محمد خسین اور دیگر موجود تھے

۔ظاہر شاہ نے کہا تاجر برادری ملک کی معیشت میں اہم کردار ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے یقینی بنائیں اور ملک کی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے تاجروں کو درپیش مسائل کا حل اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ہی ممکن ہے دریں اثناء ایگزیکٹیو باڈی ممبر حاجی محبت شاہ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے پر تمام تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں