اشیاء خوردنوش اورادویات کی قیمتوں میں روزبروز ہوشربا اضافہ غریب عوام کو خودکشی پرمجبور کرنے کے مترادف ہےبہادرشیرافریدی
مردان (شاہ باباحبیب عارف سے)مردان حکومت کی طرف سے اشیاء خوردونوش کے بعد جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے سے غریب طبقہ کے لوگوں کو بیماریوں کے علاج کے لیے انتہائی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں مہنگی ادویات کی شدید قلت اور میڈیکل سٹورز پر ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے سے غریب طبقہ کے لوگ اپنی بیماریوں کا علاج کروانے سے قاصر ہیں.جس کی وجہ سے علاقہ بھر میں گزشتہ کئی ماہ سے شرح اموات میں بھی دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے. ایک سروے رپورٹ کے مطابق بلڈ پریشر ،شوگر کنٹرول کرنے والی ادویات،انٹی بائیوٹک انجیکشن،دل کے مریضوں کی ادویات،معدے کے کیپسول وغیرہ اور کچھ دیگر ادویات کے ریٹ پہلے کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ گئے ہیں.
امیر لوگ تو مہنگے ہسپتالوں میں علاج کروا لیتے ہیں لیکن اب غریب لوگوں سے مہنگی ادویات خریدنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے کیوں کہ ان کی آمدن کم ہے اور مہنگی ادویات خریدنے کی سکت نہیں.دوسری جانب بیماریوں کا مناسب علاج نہ ہونے سے شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ تشویشناک بات ہے.اس بات کا اظہار جمعیت علماءاسلام ضلعی رہنماء بہادرشیرافریدی اوردیگرنے سروے رپورٹ میں کیا انہوں کہا کہ اس دور میں تو جان بچانا بھی مشکل ہوگیا ہے.سرکاری ہسپتال میں جائیں تو وہ بازار کی دوائی لکھ دیتے ہیں.اور بازار جائیں تو قمیتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہوتی ہیں.
غریب جائے تو کہاں جائے. انہوں نےپچھلی حکومت اور موجودہ حکومت کاموازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے دور میں غریبوں پر اتنی سختی کبھی نہیں آئی تھی جتنی اس حکومت کے دور میں آئی ہے.حکومت کو غریبوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت وقت سے جان بچانے والی ادویات میں نمایاں کمی کرکے غریبوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے