طیارے سے متعلق معاملے میں ملائیشیا کا کچھ لینا دینا نہیں تھا، شہباز گِل 72

طیارے سے متعلق معاملے میں ملائیشیا کا کچھ لینا دینا نہیں تھا، شہباز گِل

طیارے سے متعلق معاملے میں ملائیشیا کا کچھ لینا دینا نہیں تھا، شہباز گِل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کہتے ہیں کہ ملائیشیا میں پی آئی اے کا روکا گیا طیارہ 12 سال پہلے لیز پر لیا گیا تھا، اچانک اسٹے آرڈر لے کر طیارہ روک لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کیس برطانوی عدالت میں زیرسماعت ہے،کورونا کے باعث ریٹ کم ہونے پر پی آئی اے بھی ان کے ساتھ نئے ریٹ پر بات کررہا تھا۔

معاون خصوصی شہباز گِل کہتے ہیں کہ کورونا کی وجہ سے یہ طیارہ پچھلے مہینوں میں استعمال نہیں ہورہا تھا، کیس برطانیہ کی عدالت میں زیرِسماعت ہے، ملائیشیا سے سارے معاملے کا کچھ لینا دینا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اچانک حکم امتناع لے کر وہاں طیارہ روک لیا گیا، اگر پی آئی اے ملکی پیسہ نہ بچانا چاہتا اور پورے پیسے لٹاتا رہتا تو تنقید کرنے والے خوش ہوتے جیسے پہلے سالوں میں ہوتا آیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں