ضلع مہمندمحکمہ صحت کے چھ ایمبولینس ریسکیو 1122 کے حوالے کر دی 116

ضلع مہمندمحکمہ صحت کے چھ ایمبولینس ریسکیو 1122 کے حوالے کر دی

ضلع مہمندمحکمہ صحت کے چھ ایمبولینس ریسکیو 1122 کے حوالے کر دی

ضلع مہمند (افضل صافی) ضلع مہمندمحکمہ صحت کے چھ ایمبولینس ریسکیو 1122 کے حوالے کر دی۔ریسکیو 1122 نے مذکورہ ایمبولینس میں عملہ تعینات کرکے مختلف علاقوں میں خدمت سر انجام دینے کے لئے روانہ کیے. تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی صورتحال میں بہتر کارکردگی پر صوبائی حکومت نے ایمبولینس سروس کے خدمات محکمہ صحت سے ریسکیو 1122کو منتقل کر دیا گیا۔جس کے روسے محکمہ صحت مہمند کے پاس موجود چھ ایمبولینس ریسکیو کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ریسکیو 1122 نے مذکورہ ایمبولینسوں میں ڈرائیورز،ڈاکٹرز اور ٹیکنیکل سٹاف تعینات کرکے

مختلف علاقوں میں ڈیوٹی پر معمور کر دی۔جبکہ قدرتی آفات،حادثات اور واقعات میں انسانیت کی خدمات میں فوری رسپانس دینے کے لئے خوئزئی بائزئی ہیڈکوارٹر اور صافی میں ایک ایک، لوئر مہمند میں دو جبکہ کورونا مریض کے لئے ایک ایمبولینس مختص کر دی ہیں۔یاد رہے کہ ہر قسم واقعات،حادثات میں ریسکیو 1122 کے تمام ایمبولینس سروس اور دوسرے خدمات سے بالکل مفت مستفید ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں