بلوچستان میں امن واستحکام کے لیے پاک فوج کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں، کیپٹن عاصم ملک 235

بلوچستان میں امن واستحکام کے لیے پاک فوج کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں، کیپٹن عاصم ملک

بلوچستان میں امن واستحکام کے لیے پاک فوج کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں پاک فوج استحکام پاکستان کی جنگ لڑ رہی ہے، مستحکم بلوچستان خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے, ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے ایف ایس میڈیا کیساتھ خصوصی گفتگو میں کیا، انکا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کے حملے ناقابل برداشت ہیں یہ حملے پاکستان کی سالمیت پر ہو رہے ہیں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں اور بلوچستان ترقی اور امن کے راستے پر چل پڑا ہے،

کیپٹن عاصم ملک کا کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں امن و استحکام کے حوالے سے پاک فوج کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں، پاک فوج ملک کے کونے کونے میں ملک دشمن عناصر کا کھوج لگا کر نا صرف ان کا پیچھا کر رہی ہے بلکہ ملکی سرحدوں کا بھرپور دفاع بھی کررہی ہے،

پاکستان کے دل بلوچستان میں بھارت سمیت جو بھی دشمن قوتیں اپنا کھیل رہی ہیں انشاءاللہ پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ ان سازشوں کو ناکام بنا رہی ہے اور ناکام بناکر ہی دم لے گی، بلوچستان پاکستان کا معاشی حب ہے اور ہر پاکستانی بلوچستان کی ترقی کیلئے پرجوش ہے، امید کرتا ہوں کہ پاک فوج بلوچستان میں امن و خوشحالی کے لیے اس سے زیادہ کام کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں