ایم پی اے محمود احمد کی طرف سے عظیم شاعر منتظربیٹنی میموریل لائبریری کے قیام کا اعلان
ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)منتظر بیٹنی میموریل لائبریری کے قیام کا اعلان،تفصیلات کے مطابق پشتو کے مشہور شاعر ادیب دانشور منتظر بیٹنی کی تیر ہویں برسی یکم فروری کو منائی جائیگی، ایم پی اے محمود بیٹنی نے منتظر بیٹنی میموریل لائبریری کے قیام کا اعلان کردیا، منتظر بیٹنی مرحوم چار کتابوں کے مصنف تھے انکی اہم کتاب پشتو گرائمر(دیارلس حرفونہ او پینجویست آوازونہ) تھی جس پر اج بھی بڑی یونیورسٹیوں میں طلباء پی ایج ڈی کر رہے ہیں،
اس سلسلے میں سرگرم بیٹنی نوجوانان ڈیوا ریڈیو کے صحافی عدنان بیٹنی، انار گل بیٹنی، بشیر دیوانہ، جمال نور اور شوکت بیٹنی نے ممبر صوبائی اسمبلی محمود بیٹنی اور ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو ساؤتھ عنایت اللہ بیٹنی سے ملاقات کی، پشتو شاعر کی قبر کی دوبارہ تعمیر اور انکے نام سے منسوب لائبریری کے قیام پر بات چیت کی گئی جس پر ایم پی اے نے اپنے فنڈ سے لایبریری کے قیام کا اعلان کیا