Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مردم شماری پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں کیونکہ میرے حساب سے سندھ کی آبادی 6کروڑ سے بھی زیادہ ہے، سید مراد علی شاہ

مردم شماری پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں کیونکہ میرے حساب سے سندھ کی آبادی 6کروڑ سے بھی زیادہ ہے، سید مراد علی شاہ

مردم شماری پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں کیونکہ میرے حساب سے سندھ کی آبادی 6کروڑ سے بھی زیادہ ہے، سید مراد علی شاہ

مردم شماری پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں کیونکہ میرے حساب سے سندھ کی آبادی 6کروڑ سے بھی زیادہ ہے، سید مراد علی شاہ

ا ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں کیونکہ میرے حساب سے سندھ کی آبادی 6کروڑ سے بھی زیادہ ہے مگر مردم شماری میں سندھ کی آبادی تقریباً 4کروڑ 70لاکھ بتائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری میںنہ صرف سندھ کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے بلکہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں سندھ کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور کسی حد تک کے پی کے نے بھی اعتراضات کےے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا معاملہ ایک بار پھر مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اٹھایا جائیگا۔

وہ آج ٹھٹہ میںسابق صوبائی وزیر مرحوم سید اعجاز علی شاہ شیرازی کے چہلم کی تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کررہے تھے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے 2012میں اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ 2012میںاساتذہ کی اسامیوں کی تعداد سے زائد بھرتیوں کا معاملہ ہوا تھا

اور اس سے متعلق جہاں جہاں جانچ پڑتال ہوتی جا رہی ہے وہاں بھرتیوں کا معاملہ کلیئر کیا جا رہا ہے اور انہوں نے کہا کہ پی پی پی لوگوں کو روزگار دینے پر یقین رکھتی ہے ناکہ ان سے روزگار چھیننے پر ۔پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری نظر میں یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے جس کے ذریعے تمام باتیں ظاہر ہو چکی ہیں اور اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے

۔مکلی قبرستان کو نقصان پہنچانے اور تحفظات کا اظہار کےے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس ضمن میں محکمہ ثقافت کے متعلقہ افسران اور ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ سے رپورٹس طلب کی گئی ہیں تاکہ ہم اس کو یقینی بنائیں کہ مکلی قبرستان کو کوئی نقصان نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جو کام خراب ہوتا ہے اسے پچھلی حکومتوں پر ڈال دیتے ہیں اور ان کا اچھا کام وہ خود لے لیتے ہیں لیکن حقیقت سب کے سامنے ہے۔

سینیٹ کے الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اورہمار اجواب سپریم کورٹ جائیگا۔انہوں نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ جو بھی الیکشن ہونے ہیں وہ خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہونگے سوائے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے الیکشن کے۔ قبل ازیںوزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید اعجاز علی شاہ شیرازی سندھ کے نامور سیاستدان تھے

جنہوں نے سندھ اور با الخصوص ٹھٹہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پراسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ سید اعجاز علی شیرازی ایک انسان دوست شخصیت کے مالک تھے جو کہ دل سے عوام کی بلا تفریق خدمت کرتے تھے اور انکے نزدیک ہر خاص و عام برابر تھے ۔ اس موقع پر مرحوم سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی ۔

تقریب میںصوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ ،مرحوم سید اعجاز علی شاہ کے فرزند ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی،ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی ، ایم پی اے سید شاہ حسین شاہ شیرازی، ایم پی اے امداد علی پتافی ، تاج حیدر ، وقار مہدی ، محمد علی ملکانی ، ارباب وزیر میمن، ڈی آئی جی حیدرآباد شرجیل کھرل سمیت ضلع ٹھٹہ کی سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Exit mobile version