'آر پارکا دعوی تھا مگر کچھ نہ ہوا، مریم اور پی ڈی ایم کے حصے میں خواری ہے' 110

‘آر پارکا دعوی تھا مگر کچھ نہ ہوا، مریم اور پی ڈی ایم کے حصے میں خواری ہے’

‘آر پارکا دعوی تھا مگر کچھ نہ ہوا، مریم اور پی ڈی ایم کے حصے میں خواری ہے’

‘آر پارکا دعوی تھا مگر کچھ نہ ہوا، مریم اور پی ڈی ایم کے حصے میں خواری ہے’

فائل:فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آر پارکا دعوی تھا مگر کچھ نہ ہوا، مریم بی بی اور  پی ڈی ایم کے حصے میں صرف خواری ہے۔

لاہورپریس کلب میں صحافتی تنظیموں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نومبر اور دسمبر کیا آدھا جنوری بھی گزر گیا کچھ نہیں ہوا۔  

مسلم لیگ ن کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ گڑھی خدا بخش میں نواز شریف کو تقریر کی اجازت نہ ملی جبکہ مریم نواز چچا کے آنسو پونچھنے عدالت گئی تھیں، چچا کے لیے مشورہ ہے کہ ان کے کہنے پر مت عمل کریں، یہ خود ڈوبے ہیں آپ کو بھی لے ڈوبیں گے۔ 

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت پی ڈی ایم کے ساتھ ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ  سوشل میڈیا کی وجہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے اشتہارات کو ایک منظم طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔ 

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کے گلے شکوے لفافے میں بند کر کے ان کی ترجمان بن کر  مسائل وفاق تک پہنچاؤں گی۔

 اس موقع پر صدر  لاہور پریس کلب ارشد انصاری نےا پنے خطاب میں کہا کہ فردوس عاشق کے آنے سے صحافیوں کے رکے ہوئے کام شروع ہو گئے  ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں