فاروق حیدر کے وزراء کرپٹ ،دوماہ میں خوشخبری دونگا، وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑوں گا ،سردار قمرالزمان
باغ(نمائندہ خصوصی )سابق وزیر صحت سردار قمرالزمان خان نے کہا ہیکہ الیکشن وزارت عظمی کے لیے لڑوئگا فاروق حیدر کی بگل کے نیچے بیٹھ کر بعض وزرا نے اربوں کی کرپشن کی اس لیئے وہ خود کو بری الذمہ نہیں کہہ سکتے غریب عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت اپنی مراعات میں اضافہ کر کے اپنے حق کہ لیے احتجاج کرنے والے نہتے عوام پر ڈنڈے برسا رہی ہے سردار تنویر الیاس نے بعض لوگوں کو دن میں تارے دیکھا دیئے دو ماہ تک باغ کہ لوگ انتظار کریں اچھی خوشخبری سناونگا ویمن یونیورسٹی باغ میں میں نے لائی جو عدلیہ کہ فیصلے کے بعد میرے موقف کی تائید ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ امامیہ کالونی میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
https://www.youtube.com/watch?v=ZdoTM_5BwQ8
اس موقع پر ان کہ ہمراہ سابق مشیر حکومت سردار خالد محمود چختاء ، سردار ضیا القمر ، عبدالمجید ایڈووکیٹ، راجہ خورشید علی کشمیری ، سردار زائد جبار عباسی ، سردار طارق مسعود ایڈووکیٹ ، سردار صدیق چودھری عابد ، اور دیگر بھی موجود تھے سردار قمرالزمان خان نے کہا ہیکہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی کسی بھی بات کو سنجیدہ نہیں لیتا وہ اپنی زندگی کی آخری سیاسی انگیز کھیل رہے ہیں ان کی ٹیم میں کوء زیرک وزیر نہیں جو ان کو بروقت درست مشورہ دے سکے ویمن یونیورسٹی باغ کے کہ لیے 5 لاکھ کا اعلان کیا تھا جو آج تک موصوف نہ دے سکے یہ لوگ میگا پراجیکٹ ٹوٹی کھمبے کو سمجھتے ہیں ان کے عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ میں دو ماہ کہ بعد باغ میں ایک بڑے جلسے
میں اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا اس بار وزارت عظمی باغ لائیں گے اور غریب عوام کر تمام شعبوں میں انصاف مہیا کریں گے ، میں کسی کی چمک دمک پر مرمٹنے والا سیاستدان نہیں تنویر الیاس میرے بیٹوں کی طرح ہے چھپ کہ کیوں ملتا جب ملوں گا تو ڈنکے کی چوٹ پر ملیں گے ابھی وہ وقت نہیں آیا اپنے سیاسی پتے وقت پر کھیلنے کا کھلاڑی ہوں اوچھل کود کنے والے اور ہیں انہوں نے کہا کہ نارمے مولوی اشرف کہ ساتھ میری حمایت کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ برادریوں اور علاقے کے بت اس بار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر رہیں گے
وسطی باغ میں تعمیر ترقی کہ گیت گانے والوں نے نواز شریف کے مالشی اور پالشیوں کو دیکھ لیا اس لیے اس بار انقلاب آئے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر اور صدر ریاست اپنی مرضی کے ججز نہ لگنے کا غصہ غریب عوام پر ڈنڈے برسا کر نہ نکالیں بلکہ سبسڈی دیگر عوام کو ریلیف دیں تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں ورنہ عوامی سمندر کا جاری سیلاب انہیں تنکوں کی طرح بہہ کر لے جائے گا