Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ٹریفک پولیس کے کیمرہ سکواڈ نے سال 2020میں اوور سپیڈنگ پر 7325چالان کیے

ٹریفک پولیس کے کیمرہ سکواڈ نے سال 2020میں اوور سپیڈنگ پر 7325چالان کیے

ٹریفک پولیس کے کیمرہ سکواڈ نے سال 2020میں اوور سپیڈنگ پر 7325چالان کیے

ٹریفک پولیس کے کیمرہ سکواڈ نے سال 2020میں اوور سپیڈنگ پر 7325چالان کیے

راولپنڈی (راجہ فرقان احمد) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر شاہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کے کیمرہ سکواڈ نے ضلع راولپنڈی کی مختلف شاہراہوں پر سپیڈ کنٹرول کیمرہ نصب کر گزشتہ سال اوور سپیڈنگ کے خلاف7325چالان کیے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے کیمرہ سکواڈ کے انچارج احمد نواز تارڑ نے بتایا کے سال2020میں کیمرہ سکواڈ نے راولپنڈی کی مختلف شاہراہوں پر کیمرہ نصب کر کے اوور سپیڈنگ کے خلاف بھرپور کاروائی کے دوران 7325گاڑیوں کو چالان کرتے ہوئے 29لاکھ 51ہزاچار سو پچاس روپے کا جرمانہ کیا۔

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پر کیمرہ لگانے سے روز مرہ کے حادثات میں خاطر خواہ کمی لائی گئی ہے، اوور سپیڈنگ اور غلط اوورٹیکنگ کرنے والے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔ان حادثات کی روک تھام کے لیے سپیڈ چیکنگ کیمروں کا استعمال ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس راولپنڈی کی اولین ترجیح عوام کے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانا ہے جس کے لیے ٹریفک پولیس راولپنڈی وہ تمام اقدامات کر رہی ہے جس سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔سی ٹی اوراولپنڈی نے انچارج کیمرہ سکواڈکو ہدایت کی کہ اوور سپیڈنگ اور غلط اوور ٹیکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں اور قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائیں۔

Exit mobile version