ضلع مہمند بے جا ایف آئ آر سے عوام فاٹا انضمام سے بدظن ہورہے ہیں،پی ٹی آئ کے سینئر رہنماوں کی ہنگامی پریس کانفرنس 147

ضلع مہمند بے جا ایف آئ آر سے عوام فاٹا انضمام سے بدظن ہورہے ہیں،پی ٹی آئ کے سینئر رہنماوں کی ہنگامی پریس کانفرنس

ضلع مہمند بے جا ایف آئ آر سے عوام فاٹا انضمام سے بدظن ہورہے ہیں،پی ٹی آئ کے سینئر رہنماوں کی ہنگامی پریس کانفرنس

ضلع مہمند (افضل صافی) ضلع مہمند بے جا ایف آئ آر سے عوام فاٹا انضمام سے بدظن ہورہے ہیں,ضلعی انتظامیہ اور ذمہ داران اپنی ناکامی چھپانے کیلئے مظلوم عوام کے خلاف کاروائ میں مصروف ہیں۔پولیس ائس ڈیلروں کے خلاف کاروائ کرنے کی بجائے انکی سیکیورٹی فراہم کررہی ہے بہت سے اہلکار دوسرے اضلاع میں لوگوں کی نگرانی پر معمور ہیں۔وزیراعلی محمود خان تمام مسائل کے بارے میں فوری نوٹس لے۔۔پی ٹی آئ کے سینئر رہنماوں کی ہنگامی پریس کانفرنس

مہمند پریس کلب میں پی ٹی ائ ضلع مہمند کے سینئر رہنماوں جنرل سیکٹری مہمند تاجبر خان,سابقہ امیدار سجاد مومند,قاری رحیم شاہ, محمداسلام, محترم خان نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت ہنگامی پریس کانفرنس کیا۔اس موقع پر ضلع مہمند کے جنرل سیکٹری تاجبر خان نے کہا کہ اپنے مسائل کیلئے پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے۔ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر ہمارے خلاف ایف ائ ار درج کی گئ۔اپنے مسائل کیلئے اواز اٹھانے کی پاداش میں ہمیں انتقامی کاروائ کا نشانہ بنایا گیا۔اس عمل سے عوام فاٹا انضمام سے بدظن ہورہے ہیں۔ہمارے خلاف کاروائ کسی کے ایماء پر کی گئ ہے

جس کے خلاف ہر فورم پر اواز اٹھائینگے اور ملوث افراد کو بے نقاب کرینگے۔پی کے 104کے سابقہ امیدوار سجاد خان کا کہنا تھا کہ ضلع مہمند کے عوام بہت سے مشکلات کا شکار ہیں اور اپنے مسائل کے حل کیلئے احتجاج کرنے پر مظلوم عوام کے خلاف ایف ائ ار درج کرنا سراسر ناانصافی ہے۔انتظامیہ اور پولیس اپنی ناکامی چھپانے کیئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر ائ ہے۔ایس او پیز کے نام پر سیاسی رہنماوں,عوام اور انڈر ایج کھلاڑیوں کے خلاف ایف ائ درج کی گئ ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور بہت سی سرکاری تقریبات میں ایس او پیز پر عمل نہیں کیا گیا جس کے ثبوت موجود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں