Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سلطان محمودمرزا نے محنت ولگن اور پیشہ ورانہ جذبہ سے محکمہ تعلیم کی خدمت کی سید ابرار حسین شاہ یہ ایک ذمہ دار ،محنتی اور قابل ماسٹر ٹرینر تھے راشد قریشی

اسلا م گڑھ( نامہ نگار)گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن فار ایلمنٹری ٹیچرز میرپور کے زیر اہتمام سلطان محمود مرزاماسٹر ٹرینر ، سنئیر کلرک منیرحسین اور نائب قاصد خادم حسین کی الوداعی تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس مین کالج کے سٹاف کے علاوہ اعلیٰ تعلیمی آفیسرا ن اور صحافتی شخصیات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی تقریب کی صدارت پرنسپل کالج راشد قریشی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈویژن ڈائریکٹر سکولز سید ابرار حسین شاہ نے کی تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مدرس عبدالخاق نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺقاری عبدالرئو ف نے پیش کی نظامت کے فرایض ماسٹر ٹرینر محمد اسمائیل نے سرانجام دیے ۔اس موقعہ پر سنئیر ماہر مضمون چوہدری اختر حسین ،سیف الرحمان ،سنیئر صدرمعلم مختار حسین صدیقی ، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر آفتاب حسین بزمی اور ریٹائرڈ پرنسپل محمد عجائب نے خطاب کرتے ہوئے

سلطان محمود مرزا کی شاندار تعلمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ریٹائر ہونے والے دیگر حضرات کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا مہمان خصوصی اور صدر تقریب نے بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر سلطان محمود مرزانے خطاب کرت ہوئے صدر تقریب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ضلع میرپور کے سب سے بڑے ادارے ایلمنٹری کالج سے ریٹائر ہو رہا ہوں دوران سروس اپنے کولیگز اور سنیئر دوستوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا جو میری زندگی کا اثاثہ ہے میں دوستوں اور محسنوں کی محبتوں کی ہمشہ یاد رکھوں گا اس موقع پر ڈاکٹر آصف عزیز ، علی حیدر ، راجہ خضر اقبال ، طارق مرزا ، صدر پی یو جے جاوید اقبال بٹ، صدرپی یو جے اسلام آباد الیاس عوان ،راجہ قیصر افضال ،عرفان الحق ودیگر صحافی موجود تھے۔

Exit mobile version