ریڈ زون میں پہلی بار کسی کو احتجاج کی اجازت دی جار ہی ہے: وزیرداخلہ 105

ریڈ زون میں پہلی بار کسی کو احتجاج کی اجازت دی جار ہی ہے: وزیرداخلہ

ریڈ زون میں پہلی بار کسی کو احتجاج کی اجازت دی جار ہی ہے: وزیرداخلہ

ریڈ زون میں پہلی بار کسی کو احتجاج کی اجازت دی جار ہی ہے: وزیرداخلہ

الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، اس کو ہراساں کرنے کے اجازت نہیں دی جا سکتی، شیخ رشید— فوٹو:فائل 

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں پہلی بار کسی کو احتجاج کی اجازت دی جار ہی ہے۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نےکل کے احتجاج پر اجلاس کیا ہے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، اس کو ہراساں کرنے کے اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے اجازت مانگی نہ ہم نے دی لیکن ہم نے ان کے احتجاج میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا، ہم نے کہیں کنٹینر نہیں کھڑے کیے،  ریڈ زون میں پہلی بار کسی کو احتجاج کی اجازت دی جار ہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  مولانا فضل الرحمان کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے پھنس جانا ہے اور سیاستدانوں نے بچ نکلنا ہے، حلوہ آپ کو شیخ رشید نے ہی کھلانا ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا جی کل دیکھیں گے کہ مدارس کا کوئی بچہ احتجاج میں شریک نہیں ہوگا، اگر مدرسو ں کے بچےلائےگئے تو قانون حرکت میں آئے گا بیشک چند دنوں بعد آئے جبکہ انصار الاسلام کے کارکن آئے تو ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد 15 دسمبر سے ہائی الرٹ ہیں، 7 الرٹ جاری ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ موجودہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کے خلاف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس کیلئے اپوزیشن نے بھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں