مردان ملاوٹ مافیا کو کسی صورت نہیں بخشاء جائے گا اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ابراھیم خان
مردان (شاہ باباحبیب عارف سے)تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف چمکنی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ابراھیم خان کی فوڈ سیفٹی آفیسر مدیحہ کے ہمراہ مردان کے شہری علاقہ شمسی روڈ میں پر کامیاب کاروائی کے دوران مضر صحت دودھ فروخت کرنے پر ایک دکان سے بتیس کلو مضرصحت دودھ موقع پرضائع کرنے کے ساتھ ان کو سربمہر بھی کردیا گیا،جبکہ درجنوں کریانہ سٹور سے ذائدالمیعاد اشیاء کی برآمدگی سے ان پر بھاری جرمانے بھی عائد کردیئے گئے، دیگر کاروائی میں کئی ہوٹلوں سے تقریبا پندرہ کلو مضر صحت گوشت کو موقع پر ضائع کردیا، جبکہ بیکریوں
چھولے فروش، نانبائیوں کے مضر صحت خوراک کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی تمام دکاندارں اور ہوٹلوں مالکان کو امپرومنٹ نوٹسس کے ساتھ لاسنس نوٹسس بھی جاری کردئے گئے میڈیا نمائندوں کو کاروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ابراھیم خان کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کو کسی صورت نہیں بخشاء جائے گا اور ان کے خلاف ہماری کاروائیاں مذید تیز ہوگی۔