ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی خانیوال کے شہریوں کو فراہم کی جانے والی میونسپل سروسز میں بہتری کے لئے سرگرم 108

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی خانیوال کے شہریوں کو فراہم کی جانے والی میونسپل سروسز میں بہتری کے لئے سرگرم

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی خانیوال کے شہریوں کو فراہم کی جانے والی میونسپل سروسز میں بہتری کے لئے سرگرم

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی خانیوال کے شہریوں کو فراہم کی جانے والی میونسپل سروسز میں بہتری کے لئے سرگرم ہوگئے- انہوں نے محکمانہ امور کا جائزہ لینے کے لئے اچانک میونسپل کمیٹی دفتر کا دورہ کرکے نقشہ جات کی منظوری، پیدائش،ڈیتھ، طلاق سرٹیفکیٹس کے اجراء کے ریکارڈ کا معائنہ کیا-انہوں نے غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون اور صفائی ، سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی-اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو پنجاب سٹیز پروگرام سمیت دیگر جاری کاموں بارے آگا کیا گیا- افسران سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل کمیٹی دستیاب وسائل کے مطابق عوام کی بہترین خدمت کرے بلا اجازت تعمیر ہونے والی کمرشل عمارتوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے اور سیوریج لائنوں اور نالیوں کی صفائی کا کام تیز کیا جائے- ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ہدایت کی کہ شہر کے بیوٹفکیشن پلان پر کام تیز کیا جائے اہلیان خانیوال کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی میری پہلی ترجیح ہے-اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن بھی ہمراہ تھے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں