حکومت عوام کے مسائل میں کمی اور بہتری کے لیے اقدامات،ترجیحات اور اصلاحات پر کام کر رہی ہے، چوہدری ساجد محمود 121

حکومت عوام کے مسائل میں کمی اور بہتری کے لیے اقدامات،ترجیحات اور اصلاحات پر کام کر رہی ہے، چوہدری ساجد محمود

حکومت عوام کے مسائل میں کمی اور بہتری کے لیے اقدامات،ترجیحات اور اصلاحات پر کام کر رہی ہے، چوہدری ساجد محمود

دولتالہ(نامہ نگار) ریجنل پولیس آفس راولپنڈی کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے آر پی او کی ناک کے نیچے داد رسی کے لیے آنے والے متاثرین کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں پر کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے ریجن بھر سے آنے والئے سائلین انصاف کی امید لیکر آتے ہیں لیکن انصاف کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سائلین کو در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کر دیتے ہیں متعدد بار آر پی او راولپنڈی کو اس سلسلے میں آگاہ کیا تا ہم حالات جوں کے توں ہیں بہت جلد ایم ایز کا ایک وفد وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر کے تمام حالات و واقعات انکے نوٹس میں لائے جائیں گے

ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل میں کمی اور بہتری کے لیے اقدامات،ترجیحات اور اصلاحات پر کام کر رہی ہے تا ہم باوجود اسکے اس ملک کے اداروں میں ایک ایسا مافیا موجود ہے جو ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس کے لیے مشکلات پیدا کر کے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کی کوششوں میں مصروف رہتا ہے انہوں نے کہا

کہ ایسے سرکاری ملازمین جو چند پیسوں کی خاطر اپنے ایمان کا سودا اور عوام کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں انہیں نشان عبرت بنادیا جائے گا آر پی او راولپنڈی اپنے آفس میں موجود سکہ رائج الوقت کی چمک سے مرغوب ہونے والئے ملازمین کا احتساب کریں انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کا سدباب وقت کا تقاضا ہے انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے راولپنڈی ڈویژن کے ایم پی ایز کا ایک وفد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کر کے آر پی او راولپنڈی آفس کی چیرہ دستیوں سے آگا ہ کرے گأ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں