حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی کرشنگ سیزن کے دوران گنے کے کاشتکاروں کو جے کے شوگرملز انتظامیہ سے ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلوانے کیلئے ہرممکن اقدامات 90

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی کرشنگ سیزن کے دوران گنے کے کاشتکاروں کو جے کے شوگرملز انتظامیہ سے ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلوانے کیلئے ہرممکن اقدامات

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی کرشنگ سیزن کے دوران گنے کے کاشتکاروں کو جے کے شوگرملز انتظامیہ سے ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلوانے کیلئے ہرممکن اقدامات

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی کرشنگ سیزن کے دوران گنے کے کاشتکاروں کو جے کے شوگرملز انتظامیہ سے ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلوانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں-ضلعی انتظامیہ کی دن رات کارروائیوں کی بدولت ضلع میں غیر قانونی کنڈوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے مانیٹرنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے شوگر ملز مالکان کو اس پابند کا سختی سے پابند کیا گیا ہے

کہ وہ گنے کے کاشتکاروں کو مقررہ سرکاری نرخ کے مطابق ادائیگیاں ہر صورت پندرہ دن کے اندر کریں اور شوگر ملز میں آنے والی ہر ٹرالی کو لازمی چوبیس گھنٹے کے اندر پورے وزن کے ساتھ ان لوڈ کیا جائے- یہ بات ڈپٹی کمشنر کو ڈسٹرکٹ شوگرکین پرچیز،مانیٹرنگ اینڈ ایگزمننگ کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی – اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا،

اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم،ڈی او انڈسٹریز بلال مارتھ سمیت, صوبائی وزیر زراعت کے نمائندہ ، پولیس اور جے کے شوگر ملز انتظامیہ کے نمائندگان نے شرکت کی- ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو کاشتکاروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائیگی- انہوں نے ہدایت کی کہ افسران فیلڈ وزٹ جاری رکھیں اور جس جگہ کوئی غیر قانونی کنڈا نظر آئے تو اس کے مالک کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں