ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے ڈی پی او آفس سے ملحقہ وزیٹر روم میں ہر داخل ہونیوالے شخص کی شناخت بذریعہ ڈیٹا انٹری فیڈکیا جائیگا ، ڈی پی او
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہا کہ ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے ڈی پی او آفس سے ملحقہ وزیٹر روم میں ہر داخل ہونیوالے شخص کی شناخت بذریعہ ڈیٹا انٹری فیڈکیا جائیگا تاکہ درخواست گزار او رشکایت کندہ کے بارے میں مجھے آگاہی ہو اس طرح سائلین کی ہر ممکن دادرسی کو یقینی بنایا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس سے ملحقہ وزیٹرروم میں ہوٹل آئی سافٹ ویئرکے تحت سائلین کی ڈیٹا انٹری کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انسپکٹر مہر سعید‘ریڈررائے فرحت نواز ودیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔ بعدازاں ڈی پی او نے یادگارشہداء کا بھی معائنہ کیا اورکام کی رفتارکا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو منصوبے کو جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی