جرائم کے خاتمہ کے لیے شہری پولیس سے تعاون کریں،ایس ایچ او تھانہ سٹی لیاقت پور 189

جرائم کے خاتمہ کے لیے شہری پولیس سے تعاون کریں،ایس ایچ او تھانہ سٹی لیاقت پور

جرائم کے خاتمہ کے لیے شہری پولیس سے تعاون کریں،ایس ایچ او تھانہ سٹی لیاقت پور

لیاقت پور (سٹی رپورٹر)جرائم کے خاتمہ کے لیے شہری پولیس سے تعاون کریں ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سٹی لیاقت پور محمد نوید نواز واہلہ نے تھانہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہری اپنی موٹر سائیکلوں کو اپنے گھر کے اندر کھڑی کریں شہر میں موٹر سائیکل چوری کی واردات زیادہ ہو رہی ہیں،ایس ایچ او نوید نواز واہلہ نے مزید کہا کہ انجمن تاجران کے لوگ بھی شہر میں پہرا کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ شہر سمیت دیگر گلی محلوں میں تعینات پہرےدار صبح جلدی چلے جاتے ہیں پہرے دار صبح 6 بجے تک ضرور کھڑا رہا کریں بلا نمبری موٹر سائیکل کے خلاف کارروائی جاری ہے

شہری اپنے موٹرسائیکلوں کی فوری رجسٹریشن کروائیں مزید کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کے جوان ناکوں پر کھڑے ہوتے ہیں شہری اپنی شناخت کروایا کریں کسی بھی سلسلہ کے لئے میرے پاس شہری براہ راست تشریف لایا کریں اس موقع پر حافظ سلیم ارشد چوہدری، حاجی محمد افتخار چودھری، سید عامر شاہ،ذوالفقار علی چوہدری، چوہدری محمد عرفان، جام محمد اقبال ٹانوری جام محمد طارق ٹانوری،محمدظفراقبال لبانہ، محمد افضل بھٹی،رئیس اصغر،محمد ارشاد اے ایس آئی، محمد راشد اے ایس آئی، اور محرر تھانہ سٹی ثناءاللہ بھٹی بھی موجود تھے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں